رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام والمسلمین سید ساجد علی نقوی نے اپنے صادر کردہ بیانیہ کے ذریعہ پاراچنار بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔
اس بیانیہ میں آیا ہے : دہشت گردانہ واقعات کے خاتمے کیلئے حکومت کو ٹھوس اقدامات کی طرف بارہا متوجہ کرایا گیا مگر حکومت نے کوئی ٹھوس قدم نہیں اُٹھایا ۔
انہوں نے کہا: دہشت گردوں کے خلاف سنجیدہ اقدامات نہ اُٹھانے سے دہشت گردوں کے حوصلے بڑھ رہے ہیں جو افسوسناک ہے۔
حجت الاسلام والمسلمین نقوی نے یہ کہتے ہوئے کہ فورسسز کی جانب سے آپریشنز کے باوجود دہشت گردی کے واقعات کا رونما ہونا سوالیہ نشان ہے کہا: دہشت گردی کے واقعات سے عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں ۔
انہوں نے آخر میں اس دہشت گردانہ حملے میں شھید ہونے والوں کی بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا نیز زخمیوں کی صحت یابی کی دعا کی ۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰