‫‫کیٹیگری‬ :
04 April 2017 - 22:10
News ID: 427293
فونت
حضرت امام علی نقی علیہ السلام کے یومِ شہادت کے موقع پہ عزاداری کے قیام اور اس المناک دن کے احیاء کی خاطر سامراء میں لاکھوں زائرین نے روضہ میں عزاداری و زیارت کی ۔
سامرا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حضرت امام علی نقی علیہ السلام کے یومِ شہادت کے موقع پہ عزاداری کے قیام اور اس المناک دن کے احیاء کی خاطر سامراء آنے والے لاکھوں زائرین کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ادارہ نے بہت سے خدماتی امور کو سر انجام دیا کہ جن میں زائرین کو حرم سے بس سٹینڈ تک پہنچانے اور واپس لانے کے لئے دسیوں گاڑیوں کو فراہم کرنا۔

روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) کی زیارت کے لئے آنے والے زائرین کی سیکورٹی، طبی سہولیات، کھانے و پانی کی فراہمی اور دوسری خدماتی امور سرانجام دینا شامل ہے۔ سامراء میں زائرین کی خدمت کی خاطر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تمام سیکشنوں سے افراد کو لیا گیا۔

واضح رہے کہ مسلسل بارش، موسم کی شدت، امنی خطرات اور دشمنانِ اھل بیت علیھم السلام کی دھمکیوں کے باوجود پورا سامراء شہر زائرین سے بھر گیا تھا اور ہر طرف فقط مؤمنین اور عزادار ہی نظر آ رہے تھے۔

بغداد سے لے کر سامراء تک پورے راستہ میں زائرین کی خدمت کے لئے بے شمار عارضی کیمپس اور موکب لگائے گئے تھے کہ جن میں زائرین کے لئے کھانے پینے اور آرام کے تمام وسائل مہیا تھے۔

امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے سامراء اور زائرین کے تمام راستوں اور تمام اردگرد کے علاقوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے فوجی اور نیم فوجی دستوں نے سینکڑوں کلو میٹر کے علاقے کو گھیر رکھا تھا۔

اس المناک مناسبت کے احیاء کے لئے عراق کے دوسرے شہروں اور لبنان، بحرین، سعودیہ، ایران، پاکستان، ہندوستان اور بہت سے دوسرے ملکوں سے زائرین کی بڑی تعداد سامراء آئی تھی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬