رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله وحيد خراسانی نے قم المقدس کے گورنر سے ملاقات میں قم المقدس کو عالم تشیع کے مرکز کے عنوان سے جانا ہے اور حکام و ذمہ داروں سے اس روحانی سینٹر کی خدمت میں خاص توجہ کی تاکید کی ہے ۔
حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اس ملاقات میں اپنی گفت و گو کے درمیان حکام و ذمہ داران حکومت سے قرآن کریم کے احکامات و امام زمانہ کے منشا کے مطابق عمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
انہوں نے مذہبی شعائر کے زندہ رکھنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے خاص کر ایام فاطمیہ کے انعقاد کی تاکید کی : قم المقدس میں مذہبی تقریبات و مجالس کے انعقاد پر خاص توجہ دینی چاہیئے ۔
حضرت آيت الله وحيد خراسانی نے اپنی گفت و گو کے اختمامی مراحل میں حکام و ذمہ داروں سے خلوص نیت کی تاکید کے ساتھ خداوند عالم و عوام کی رضایت کے لئے کوشش کرنے پر زور دیتے ہوئے بیان کیا : لوگوں کی خدمت کرنا دنیا و آخرت کی کامیابی کا سبب ہے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۵۱/