قائد انقلاب اسلامی نے ایک پیغام جاری کر کے بزرگ عالم دین آیت الله آقائ حاج سید مہدی ابن الرضا کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کا قائد انقلاب اسلامی کی خبر رساں سائیٹ سے منقول رپورٹ کے مطابق قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کر کے بزرگ عالم دین آیت الله آقائ حاج سید مہدی ابن الرضا کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
قائد انقلاب اسلامی کی طرف سے تعزیتی پیغام کا متن یہ ہے :
بسم الله الرحمن الرحیم
مرحوم حجت الاسلام والمسلمین آقای حاج سیّد مهدی ابن الرضا اعلی الله مقامه نے برسوں سے مسلسل خوانسار کے حوزہ علمیہ میں طلاب اور فضلاء کی تعلیم و تربیت میں اہم کردار ادا کیا مرحوم کے انتقال پر خوانسار کے عوام ، مرحوم کے اہلخانہ اور دوستداروں کوتعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے اللہ تعالی کی بارگاہ سے مرحوم کے لئے رحمت اور مغفرت طلب کی ہے۔
سیّد علی خامنهای
۱۵ / فروردین / ۹۶
۴ اپریل سن ۲۰۱۷
۹۸۹/ف۹۳۰/ک۱۸۷/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے