‫‫کیٹیگری‬ :
06 April 2017 - 14:20
News ID: 427327
فونت
حجت الاسلام حسن روحانی :
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا : ترسٹھ سال میں پہلی بار ایران کی برآمدات کی شرح میں درآمدات کی شرح سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ یہ ایرانی حکمت عملی کی کامیابی کی نشان ہے۔
حجت الاسلام حسن روحانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام حسن روحانی نے صوبہ سمنان میں اٹھارہ تعمیراتی منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے کہا : گذشتہ برس کے اعداد و شمار کے مطابق ایران کی برآمداتی شرح میں درآمدات کے مقابلے میں اضافہ ہو گیا ہے جو گذشتہ ترسٹھ سال میں ایک ریکارڈ ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : یہ استقامتی معیشت کا ایک بہترین نتیجہ ہے۔ غیر پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات کی شرح گذشتہ مارچ کے مہینے تک تینتالیس ارب، نو سوملین ڈالر تک پہنچ گئی۔ جو کہ گزشتہ سال کے دوران درآمدات کے مقابلے میں 300 ملین ڈالر تک ایرانی برآمدات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے بیان کیا : رواں ہجری شمسی سال میں، جو استقامتی اقتصاد، پیدوار اور روزگار کے نام سے موسوم ہے، ایران میں سات لاکھ سے زائد روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔

انہوں نے اس موقع پر کہا : ملک کے سبھی صوبوں کی ترقی و خوشحالی کے لئے اچھے اقدامات کئے گئے ہیں اس لئے عوام، پارلیمنٹ عدلیہ اور مسلح افواج، سبھی کو ان مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ 

حسن روحانی نے کہا : قائد انقلاب اسلامی کی ہدایات کی بنا پر کاروبار اور روزگار کی صورتحال میں بہتری اور اس موضوع کے حوالے سے سنجیدہ اقدامات کررہے ہیں۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : نئے سال کا اصل مقصد مزاحمتی اقتصاد پالیسی کے تحت قومی پیداوار اور روزگار کے مواقعوں میں مزید اضافہ کرنا ہے اور اس مقصد کے لئے صوبوں کو تعمیری اقدامات کرنے ہوں گے۔

حجت الاسلام صدر حسن روحانی نے اپنی گفت و گو میں بیان کیا : سمنان صوبے کو پانی کے مسائل کا سامنا ہے جس کو حل کرنے کے لئے حکومت پُرعزم ہے۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۵۲/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬