‫‫کیٹیگری‬ :
06 April 2017 - 17:50
News ID: 427341
فونت
عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں حرم امیر المومنین (ع) کی زیارت کے لئے گزشتہ روز سوریہ کے کیتھولک وفد نے حاضری دی اور زیارت کا شرف حاصل کیا ۔
کیتھولک مسیحی وفد و سید نزار حبل المتین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں حرم امیر المومنین (ع) کی زیارت کے لئے گزشتہ روز سوریہ کے کیتھولک وفد نے حاضری دی اور زیارت کا شرف حاصل کیا ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق اپنے اس زیارت کے موقع پر انہوں نے حرم امیر المومنین (ع) کے جنرل سیکٹری حجت الاسلام سید نزار حبل المتین سے بھی ملاقات اور گفت و گو کی ۔

اس وفد کے سربراہ پادری قرقوش نے اس زیارت کو نہایت خوش نصیبی قرار دیتے ہوئے حضرت امیر المومنین (ع) کو حق کا علمبردار جانا ہے ۔

شام کے کیتھلک وفد نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : جس طرح امیرا لمومنین (ع) نے حق کی لئے اپنی جان کی قربانی دی اور حضرت مسیح کی تعلیمات بھی اسی کی تبلیغ مقصد کو بیان کرتی ہیں ۔

اس ملاقات کے درمیان تاکید کی گئی ہے کہ باہمی تعلقات اور دنیا کے امن و امان کے لئے ان ملاقاتوں کا ہونا  ضروری ہے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ ک۲۰۸/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬