‫‫کیٹیگری‬ :
07 April 2017 - 23:05
News ID: 427358
فونت
معروف مذہبی سکالر و ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ لاہور نے کہا کہ اعمال صالح رضائے الہٰی کے حصول کا اہم ذریعہ ہیں۔
علامہ راغب حسین نعیمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق معروف مذہبی سکالر و ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ لاہور علامہ راغب حسین نعیمی نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعمال صالح رضائے الہٰی کے حصول کا اہم ذریعہ ہیں۔

انہوں نے بیان کیا : مسلمان ہونے کی حیثیت سے جزا و سزا کا فلسفہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے، دنیا میں آنیوالے ہر شخص کو لوٹ کر اللہ تعالیٰ کی طرف جانا اور اپنے اعمال کا جوابدہ ہونا ہے، دنیا کی چند روزہ زندگی ہمارے لئے ایک امتحان کی حیثیت رکھتی ہے جس کا نتیجہ روز آخرت کو ہمارے سامنے ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس بات پر کامل یقین ہونا چاہیے کہ ایک دن تمام انسانوں کو قبروں سے اٹھا کر دوبارہ زندہ کیا جائے گا اور اپنے رب کی بارگاہ میں ہمیں اپنے اپنے اعمال کا حساب دینا ہوگا۔

ہر مسلمان کو اعمال صالح اختیار کرنے کی کوشش کرنی چاہیے کیوں کہ اعمال صالحہ اپنی اپنی جگہ عذاب قبر سے بچانے کا ذریعہ ہیں، بہت سی روایت اس پر دال ہیں کہ مرنے کے بعد انسان کے اعمال صالحہ اسے چاروں طرف سے گھیر لیتے ہیں اور جدھر سے بھی عذاب آنے کی کوشش کرتا ہیں تو وہ عذاب کے  سامنے رکاوٹ بن جاتے ہیں ۔نیز خصوصی طور پر ہر رات سورۂ ملک کو پڑھنا عذاب قبر سے بچنے کا انتہائی موثر ترین عمل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حدیث میں ہے کہ یہ سورت اپنے پڑھنے والوں کیلئے عذاب سے بچانے کی سفارش کرتی ہے اور اسکی سفارش قبول کی جاتی ہیں اور اسی طرح کی فضیلت سورۂ الم سجدہ کے بارے میں ہے، دنیا عارضی اور آخرت ابدی ہے، ہمیں دنیا میں رہ کر آخرت کی تیاری کرنا ہے تاکہ ہم اخروی زندگی میں کامیاب ہوسکیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬