‫‫کیٹیگری‬ :
13 April 2017 - 14:05
News ID: 427482
فونت
ہندوستان کے معروف شہر کلکتہ میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے پانچویں سالانہ جشن امیر المومنین(ع) کی تقریبات منعقد ہوئی ۔
جشن امیر المومنین(ع)

 

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے معروف شہر کلکتہ میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے پانچویں سالانہ جشن امیر المومنین(ع) کی تقریبات منعقد ہوئی ۔

اعلیٰ دینی قیادت کے نمائندے اور ہندوستان کی معروف دینی شخصیت شیخ غلام حسن نجفی نے علماء کلکتہ کی نیابت میں جشن امیر المومنین (ع) کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: عراق میں موجود اعلیٰ دینی قیادت کی حکمت عملی اور تجربہ کے طفیل ہم زندگی کی مشکلات اور پریشانیوں پر غلبہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

شیخ حسن نجفی نے مزید کہا: ہم عراق کے مقدس روضوں کی اس کاوش پہ انہیں مبارک باد پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے ہمارے شہر تک ان مقدس مقامات کی خوشبو کا ایک حصہ پہنچایا ہے میں اپنی اور تمام علماء ہندوستان کی نیابت میں ان مقدس روضوں کی انتظامیہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں ہماری ان سے درخواست ہے کہ وہ ہمارے سلام اور نیک تمناؤں کو نجف اشرف میں موجود اعلیٰ دینی قیادت تک پہنچائیں اللہ تعالیٰ اعلی دینی قیادت کو پوری دنیا میں رہنے والے محبان اہل بیت علیھم السلام کے لیے فخر اور سند کے طور پر ہمیشہ باقی رکھے۔

اس کے بعد شیخ حسن نجفی نے قرآنی آیات اور احادیث کی روشنی میں حضرت امیر المومنین علی بن ابی طالب(ع) کے فضائل بیان کیے۔

واضح رہے کہ بروز بدھ (14رجب 1438هـ) بمطابق (12اپریل 2017ء) کو ہندوستان کے معروف شہر کلکتہ میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے پانچویں سالانہ جشن امیر المومنین(ع) کی تقریبات کا آغاز اس عنوان و شعار کے تحت حسینیہ فضل النساء میں ہوا: ’’ امیر المومنین(ع) ہی لوگوں پر حجت اور ہدایت کے رہنما ہیں‘‘

جشن کی افتتاحی تقریب میں عراق کے مقدس روضوں کے خدام کے علاوہ ہندوستان کے علماء، دینی طلاب، سکالرز سماجی و سیاسی شخصیات اور اہل کلکتہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬