‫‫کیٹیگری‬ :
14 April 2017 - 15:24
News ID: 427486
فونت
بہرام قاسمی:
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ وہ دوسرے ملکوں میں انسانی حقوق کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرے۔
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ داخلی اور بین الاقوامی سطح پر انسانی حقوق کے تعلق سے امریکا کا ریکارڈ اتنا زیادہ خراب ہے کہ وہ دیگر ملکوں میں انسانی حقوق کی صورتحال کے بارے میں  کوئی بیان دینے کا حق نہیں رکھتا۔

واضح رہے کہ امریکی وزارت خزانہ نے ایران کے خلاف اپنی مخاصمانہ پالیسیاں جاری رکھتے ہوئے تازہ ترین اقدام کے تحت ایران کے ادارہ جیل خانہ جات کے ایک عہدیدار پر پابندی عائد کردی ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے انسانی حقوق کے بیہودہ بہانے سے ایک ایرانی عہدیدار اور ایک ایرانی ادارے کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے پر مبنی امریکی اقدامات کے ردعمل میں کہا کہ امریکا کا خاص سیاسی اہداف کے تحت تکراری اقدامات اور انسانی حقوق کے بے بنیاد بہانوں سے خود مختار ملکوں کے عہدیداروں پر پابندی عائد کرنا بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کے مسلمہ اصولوں کی خلاف ورزی اور ایک غیرقانونی اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی بین الاقوامی ادارے نے امریکی حکومت کو یہ ذمہ داری نہیں دی ہے کہ وہ دیگر ملکوں میں انسانی حقوق کی صورتحال کو اپنے زاویہ نگاہ سے دیکھے اور پھر دیگر ملکوں کے بارے میں اپنی رائے دے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اس قسم کے اقدامات سے امریکا کا مقصد انسانی حقوق کے منافی اپنے اقدامات اور مشکلات پر پردہ ڈالنا اور علاقے میں اپنے اتحادیوں خاص طور پر صیہونی حکومت کے ذریعے انسانی حقوق کی وسیع پیمانے پر کی جانے والی خلاف ورزیوں کی حمایت اور لوگوں کی توجہ ان اقدامات سے ہٹانا ہے۔

یاد رہے کہ علاقے میں امریکا کی اتحادی حکومتیں منجملہ صیہونی حکومت اور سعودی عرب اس وقت انسانی حقوق کی پامالی میں سب سے آگے ہیں اور ان دونوں ہی حکومتوں کو امریکا کی  بھرپو حمایت حاصل ہے۔

یمن میں سعودی فوجیوں کے ہاتھوں عام  شہریوں کا قتل امریکی ہتھیاروں کے ذریعے ہی کیا جارہا ہے اور فلسطینی عوام پر صیہونی حکومت کے مظالم کو امریکا کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬