رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم امیر المومنین(ع) کے جنرل سیکٹری علامہ سید نزار حبل المتین نے ایرانی آرٹسسٹ اصغر موسویان کا اپنے دفتر میں استقبال کیا ،اس موقع پر ایرانی آرٹسسٹ نے نہایت قیمتی نادر کانسی سے تیار کردہ قرآن حرم امیر المومنین (ع) کو ہدیہ کیا،جس کا وزن تیس کلو گرام تھا۔
حرم کے جنرل سیکٹری نے اس تحفہ قیمتی قرار دیا اور اسے خزانہ امیر المومنین میں جمع کرنے کے پر شکریہ ادا کیا ۔
اس موقع پر جنرل سیکٹری نے ایرانی آرٹسسٹ کو حرم کے متبرک تحائف دئے۔
موسویان نے اپنے بیان میں کہا کہ اس قرآن کی تیاری میں ایک سال کا عرصہ لگا جس میں روزانہ دس گھنٹے اس کی تیاری پر کام کیا گیا،اس کی تیاری کانسی سے کی گئی جبکہ اس پر طلاکاری بھی کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اسی طرح دیگر روضہ ہائے مبارک کے لئے بھی تحائف تیار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/