رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کر کے اسلامی جمہوریہ ایران کے مشرقی و مغربی آذربائیجان، اردبیل اور کردستان صوبوں میں بارش اور سیلاب کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں امداد بہم پہنچائیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں سوگوار اورغمزدہ خاندانوں کو ان کے عزیزوں کے جاں بحق ہونے پر دلی ہمدردی اور تعزیت پیش کرتے ہوئے فرمایا ہے: اللہ تعالی سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل کرے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے متاثرہ خاندانوں کی مشکلات کو کم کرنے کے سلسلے میں فوری امداد بہم پہنچانے پر تاکید کی ہے۔
قائد انقلاب نے وضاحت کی : سیلاب متاثرین کو بروقت امداد کی فراہمی ایرانی حکام کی اہم اور ترجیحی ذمہ داری ہونی چاہئے اور اس عمل میں ہرگز سستی اور تعطل نہ ہونے دیا جائے۔
صدر مملکت حسن روحانی نے بھی سیلاب متاثرین کو فوری طور پرامداد فراہم کرنے کا حکم دیا ہے اور اس حوالے سے صدر کی طرف سے جس میں ایرانی وزیر توانائی کی قیادت میں خصوصی وفد سیلابی علاقوں کے دورے پر روانہ ہوگیا۔
سیلابی علاقوں میں پہنچ گیا ہے جبکہ امدادی ٹیمیں بھی متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئی ہیں اور امداد رسانی کا سلسلہ جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق شدید اور مسلسل بارشوں کی وجہ سے علاقے کی ندیوں میں طغیانی آگئی جس کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں سیلاب میں بہہ گئیں۔
واضح رہے کہ ایران کے صوبوں مشرقی و مغربی آذربائیجان، کردستان اور اردبیل میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 38 افراد جاں بحق اور 42 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں جبکہ بڑے پیمانے پر مالی نقصان بھی ہوا ہے۔ مشرقی اور مغربی آذربائیجان کے عجب شیر اورآذر شہر میں سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۸۱/