‫‫کیٹیگری‬ :
18 April 2017 - 12:03
News ID: 427585
فونت
حجت الاسلام حسن روحانی :
ایران کے دارالحکومت تہران سمیت ملک بھر میں آج یوم مسلح افواج کے موقع پر مسلح افواج کی شاندار پریڈ ہوئی اورقومی جوش و جذبے کے ساتھ اس دن کو منایا جا رہا ہے۔
حجت الاسلام حسن روحانی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جمہور اور قومی سلامتی کونسل کے سربراہ حجت الاسلام حسن روحانی نے تہران میں یوم مسلح افواج کی مناسبت سے شاندار پریڈ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا : ایرانی فوج وطن عزیز کے دفاع کے لئے ہمیشہ تیار ہے اور اس کا ہر قدم ایرانی قوم کے مفادات اور قومی مصلحت کے مطابق ہے۔

انہوں نے کہا : میں اس موقع پر فوج کے تمام افسروں، اہلکاروں ، ان کے اہلخانہ ، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ، رضاکار فورس اور ان کے اہلخانہ کو مبارکباد اور تہنیت پیش کرتا ہوں ۔

حجت الاسلام حسن روحانی نے فوجی پریڈ کے دوران کہا : اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے آٹھ سالہ دفاع مقدس میں درخشاں کارنامہ انجام دیکر اپنا بہترین امتحان پیش کیا ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : ایران پر ملسط کی جانے والی اٹھ سالہ جنگ کے دوران ایرانی فوج نے وطن کی خاطر بے شمار قربانیاں دیں اور قوم کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا۔

اسلامی جہوریہ ایران کے صدر جمہور نے کہا : یوم فوج در حقیقت مسلح افواج کے شجاع و دلیر افسروں، اور جوانوں کی یاد کا دن ہے جنھوں نے آٹھ سالہ دفاع مقدس میں اہم کارنامہ انجام دیکر دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا اور ملک کی سرحدوں کی دلیرانہ اور  شجاعانہ انداز میں حفاظت کی۔

انہوں نے کہا : اسلامی انقلاب کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کو خطے اور دنیا میں طاقتور اور ہوشیار مسلح افواج میں شمار کی جاتی ہے۔

حسن روحانی نے کہا : آج دنیا کے بعض ممالک کی فوج دیگر ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے لئے پیش پیش ہیں اور وہ نسل کشی، دہشتگردی اور فوجی بغارت کی بھی حمایت کرتی ہیں۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : دفاعی سرگرمیوں کا مقصد وطن عزیز کا دفاع کرنا ہے اور ہماری مسلح افواج کسی ملک کے خلاف نہیں مگر ہمیں وطن کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے ہر دم تیار رہنا ہوگا۔

حجت الاسلام حسن روحانی نے اپنی گفت و گو میں تاکید کی : اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی طاقت ناقابل تسخیر ہے اور جہاں قوم کے مفادات ہوں وہاں مسلح افواج عوام کے حقوق کے دفاع کے لئے تیار ہیں۔

اسلامی جہوریہ ایران کے صدر نے کہا : انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد ایران کی فوج کی علاقائی  اور عالمی سطح پر نیز تاریخ کے اوراق میں عظمت ، عزت اور شجاعت  ہمیشہ نیکی کے ساتھ یاد رہے گی۔

انہوں نے کہا : بعض ممالک کی افواج کا نام ظلم و ستم  اور انسان کشی کے ساتھ لیا جاتا ہے جبکہ ایران کی فوج کا نام ایمان ، عزت ، کرامت اور انسانیت کی عظمت کو دوبالا کرنے کے ہمراہ یاد کیا جاتا ہے ایرانی فوج انسانی کرامت اور عزت کا مظہر ہے۔

حجت الاسلام حسن روحانی نے کہا : موجودہ ایرانی حکومت کے دور میں ملکی دفاعی بجٹ میں ۱۴۵ فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ مشکل ترین اقتصادی صورتحال میں بھی مسلح افواج کی ضروریات اور ان کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کرنے کے لئے اقدامات کئے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی یوم مسلح افواج کے موقع پر آج دارالحکومت تہران میں واقع اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی (رح) کے مزار کے سامنے شاندار پریڈ منعقد ہوئی جس میں جدید ہتھیاروں اور سازوسامان کی نمائش کی گئی۔

مسلح افواج  کی پریڈ کی تقریب  کے مہمان خصوصی حجت الاسلام حسن روحانی تھے جبکہ اعلی عسکری کمانڈروں ، دفاعی حکام اور اعلی شخصیات بھی شریک تھیں۔

قابل ذکر ہے کہ ۱۹ اپریل (29 فروردین) کو ایران میں مسلح افواج کا قومی دن ہے۔ ۱۹ اپریل ۱۹۸۸ کو امریکی فورسز نے خلیج فارس میں موجود ایران کے سمندری تیل میدانوں کی حفاظت کرنے والے فوجی کے جوانوں پر جارحیت کی جس کا انہوں نے جرات اور بہادری سے دفاع کیا اور جام شہادت نوش کیا۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۷۰۴/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬