‫‫کیٹیگری‬ :
18 April 2017 - 12:41
News ID: 427588
فونت
ایران میں منعقد ہونے والے پانچویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں ۳۳ممالک کے قاری اور دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گی۔
پانچویں بین الاقوامی قرآنی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائب ایرانی وزیر تعلیمی اور ثقافتی امور مہدی فیض نے پیر کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا : ایران پانچویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں ۳۳ اسلامی ممالک سے ۶۰ طالب علموں کی میزبانی کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، یہ مقابلے تہران میں ۲۲ آپریل سے مردوں اور عورتوں کے دو حصوں میں شروع ہوں گے۔

ان مقابلوں میں شرکت کرنے والے غیرملکی طالب علم ۲۷ اپریل کو قائد اسلامی انقلاب سے ملاقات کے بعد اسلامی انقلاب کے بانی 'امام خمینی'(رح) کے مزار، میلاد ٹاور اور دفاع مقدس کے میوزیم کا دورہ بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ ایران میں منعقد ہونے والے پانچویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں ۳۳ممالک کے قاری اور دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬