‫‫کیٹیگری‬ :
19 April 2017 - 22:47
News ID: 427611
فونت
وزیر دفاع حسین دھقان:
ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ تکفیری اور وھابی دہشت گرد امریکی ہتھیاروں سے دنیا بھر میں بدامنی پھیلا رہے ہیں۔
جنرل حسین دھقان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وزیر جنگ جیمز میٹس کے حالیہ بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر دفاع حسین دھقان نے کہا کہ ایران پر الزام لگا کر، امریکی حکام سابق امریکی حکومتوں کی غیر دانشمندانہ پالیسیوں کے نتیجے میں ویتنام سے لیکر افغانستان اور عراق سے لیکر شام و یمن تک پھیلی جنگوں اور جنگی جرائم سے اپنے دامن کو صاف کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

قابل ذکرہے کہ امریکی وزیر جنگ جیمز میٹس نے اپنے حالیہ دورہ سعودی عرب کے موقع پر یمن میں ایران کی مداخلت کا دعوی کیا ہے۔

ایران کے وزیر دفاع نے کہا کہ امریکی حکام کے لیے بہتر ہوگا کہ وہ اندرونی مسائل پر توجہ دیں اور جزیرہ نمائے کوریا اور مشرق وسطی میں نئے بحران پیدا کرنے کی کوشش نہ کریں۔

جنرل حسین دھقان نے کہا کہ یمن کے عوام کو سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے امریکی ایما پر جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جبکہ یمن کے عوام اپنی توانائیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬