حرم امیر المومنین (ع) کے شعبہ سرمایہ کاری کی جانب سے بابل شہر میں ایک سلاٹر ھاوس قائم کیا گیا ہے ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سلاٹر ھاوس کا افتتاح حرم کے جنرل سیکٹری حجت الاسلام سید نزار حبل المتین نے ہفتہ میلاد امیر کائنات علی ابن ابی طالب کی مناسبت سے گزشتہ روز کیا ، اس سلاٹر ھاوس میں تازہ اور فریز مرغی دستیاب ہوگی۔
اس کا مقصد عراق میں موجود مرغبانی کے شعبہ میں قدم رکھنا اور اس میدان میں اس ملک کو خود کفیل کرنا ہے ،سقوط کے بعد سے اب تک عراق اس شعبہ میں دیگر ممالک سے گوشت درآمد کرتا ہے ۔
اس کمپنی کا نام فیض القسیم رکھا گیا ہے جبکہ اس کے نگران انجینئر صادق نے حرم کی میڈیا ٹیم کو بتایا کہ سلاٹر ہاوس کو جدید مشینری سے لیس کیا گیا ہے جبکہ مرغی کی خریداری مقامی پولٹری فارمز سے کی جائے گی اور مقامی صنعت کو پائیدار کیا جائے گا۔
یاد رہے کمپنی عراق کی معیشت کو میں ترقی کے لئے فیض القسیم نے دیگر شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے