‫‫کیٹیگری‬ :
23 April 2017 - 13:42
News ID: 427674
فونت
آیت الله نوری همدانی:
حضرت آیت الله نوری همدانی نے بیان کیا : معاشرے کی خدمت ایک ایسے امور میں سے ہے کہ جس کا شمار شریف ترین عبادت میں ہوتا ہے ، عوام ، حکام اور حکومتی ذمہ داروں کو چاہیئے کہ جس حد تک ممکن ہو لوگوں کی خدمت کریں ۔
آیت الله نوری همدانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے بجلی و پانی شعبہ کے مدیروں سے ملاقات میں بیان کیا : معاشرے کی خدمت ایک ایسے امور میں سے ہے کہ جس کا شمار شریف ترین عبادت میں ہوتا ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے بیان کیا : قرآن کریم میں پانی کو با برکت قرار دیا ہے اور انسانی زندگی کی بقا اس سے وابستہ ہے ؛ نور کے سلسلہ میں بھی اس آسمانی کتاب کی آیات میں بیان ہوا ہے کہ جو ان چیزوں کی اہمیت کو بیان کر رہی ہے ۔

انہوں نے اس ملاقات میں بیان کیا : پہلے دور میں تاریکی اور ظلمت ایک اہم مشکلات میں سے تھے کہ الجمد للہ یہ مشکل ختم ہو گئی ہے ؛ اور اس وقت یہ دو قدرت اس قدر اہم ہو چکی ہے کہ اگر ایک گھنٹہ بھی بجلی چلی جاتی ہے تو تمام امور متوقف ہو جاتے ہیں ۔

قرآن کریم کے مشہور و معروف مفسر نے بیان کیا : سب سے بڑی نعمت ولایت کی نعمت ہے اور ہم فخر کرتے ہیں کہ یہ حکومتی نظام جو کہ ولائی نظام ہے اس میں زندگی بسر کر رہے ہیں ؛ آپ لوگ اس نظام ولائی میں انسانی زندگی کی دو اہم ضروری وسائل کے لئے خدمت کر رہے ہیں جو ایک نیک و شائستہ عمل ہے ۔

انہوں نے اہل بیت (ع) کے امور میں سے ایک اہم امور کو حکومت کی تشکیل جانا ہے اور بیان کیا : آئمہ طاہرین (ع) نے ہمیشہ مشرکوں اور طاغوتی حکومت سے مقابلہ کی ہے اور الحمد للہ آج ایک اسلامی حکومت کی تشکیل ہوئی ہے کہ اسلامی تاریخ میں بے نظیر ہے ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے بیان کیا : حکومت کا مسئلہ اس طرح ہے کہ حکومت کا باگ ڈور پیغمبر ، امام یا امام کے وصی کے ہاتھ میں ہو لیکن عباسی خلیفہ کے زمانہ سے اس امر میں رکاوٹ پیدا کر دی گئی ہے ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : اسلامی انقلاب ایران ایک بیدار گری ہے کہ جس نے اسلام کے دشمنوں کو شکست دی اور روز بہ روز اس میں وسعت پا رہی ہے ؛ عوام ، حکام اور حکومتی ذمہ داروں کو چاہیئے کہ جس حد تک ممکن ہو لوگوں کی خدمت کریں ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے تاکید کی : ہر مسلمان کا دوسرے مسلمانوں پر حق و حقوق پائے جاتے ہیں اس طرح نہیں ہونا چاہیئے کہ ایک کے پاس بہت سارے چیزیں ہو اور دوسرے کے پاس کچھ نہ ہو ؛ آپ مدیروں کا کام ایک ایسے نظام کی خدمت ہے کہ جو امام زمانہ کے ظہور کے لئے راہ ہموار کر رہا ہے جو عظیم جزا کا حامل ہے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۵۴۷/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬