
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آستان قدس رضوی کے نائب متولی نے اپنی ایک گفتگو کے دوران وضاحت کی: عراق و ایران اور شام کے مقدس مقامات کے متولی یا نائب متولی حضرات نے اس اجتماع میں شرکت کی اور اس میں تمام مقدس مقامات کے درمیان مشترک طور پر کام کرنے کے لیے مفاہمت نامہ پر دستخط ہوئے ۔
انہوں نے کہا: اہل بیت علیہم السلام کے مزارات منورہ خداوندعالم کی عنایت کا مظہر ہیں اور ان کے عہدے داروں کے درمیان تعاون اہل بیت علیہم السلام کے کروڑوں چاہنے والوں کا آرام وسکون عطا کرسکتا ہے ۔
بختیاری نے کہا: اب تک ان مزارات کے نمائندوں کے تین اجتماع ہوچکے ہیں کہ جو مشہد مقدس ، کربلائے معلی اور قم مقدسہ میں واقع ہوئے ہیں،کہ جن میں ایک مشترکہ آئین نامہ تدوین ہوا ہے اور اسی طرح کچھ اور آئین نامے کہ جو مزارات کی تعمیرات ، مزارات کے مربوط مطبوعات اور انہیں سے مربوط دوسری کمیٹیوں سے متعلق ہیں۔
جیسے خادموں کو مشترک طور پر خدمت کی تعلیم، مشترک کتابوں کی نشر واشاعت، زائرین کے لیے سائبرسپیس اور تعلیمی نظام وغیرہ۔
انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ میں آیت اللہ رئیسی کی نمائندگی میں ان اجتماعات میں شرکت کرتا ہوں کہا: دوسرے اجلاس کا ایجنڈا "زائرکے حقوق کا منشور" رہے گا کہ جس پر آنے والے اجتماع میں تمام مزارات مقدسہ کے متولی حضرات کے دستخط ہوں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/