‫‫کیٹیگری‬ :
28 April 2017 - 18:14
News ID: 427784
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات کے امیدواروں کے درمیان ٹی وی پر براہ راست مباحثے کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے صدارتی امیدوار اس مباحثے میں سماجی اور اجتماعی امور کے بارے میں اپنے اپنے نظریات بیان کریں گے۔
 صدارتی امیدواروں کا مناظرہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات کے امیدواروں کے درمیان ٹی وی پر براہ راست مباحثے کا آغاز ہوگیا ہے صدارتی امیدوار مباحثے میں سماجی اور اجتماعی امور کے بارے میں اپنے اپنے نظریات کو بیان کریں گے۔

صدارتی امیدواروں کے درمیان براہ راست مباحثے اور مناظرے تین مرحلوں میں منعقد ہوں گے جن میں ہر امیدوار سیاسی، سماجی ، اقتصادی اور ثقافتی امور کے بارے میں  اپنے اپنے نظریات بیان کریں گے۔ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات کے امیدواروں میں موجودہ صدر حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی، نائب صدر اسحاق جہانگیری، حرم امام رضا (ع) کے متولی حجۃ الاسلام والمسملین سید ابراہیم رئیسی ، تہران کے میئر محمد باقر قالیباف ، سابق وزیر سید مصطفی ہاشمی طبا اور سابق وزیر ثقافت مصطفی میر سلیم شامل ہیں۔

صدارتی امیدواروں کے درمیان پہلا مباحثہ ایران کے ٹی وی چینل ایک  اور ریڈیو سے براہ راست نشر کیا جارہا ہے۔ قرعہ اندازی کے ذریعہ سوالات کے ذریعہ جوابات دیئے جارہے ہیں ، سابق وزیر اور صدارتی امیدوار جناب میر سلیم نے پسماندگی کو دور کرنے کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملک سے پسماندگی کو دور کرنے کے لئےملک کے اندر موجود وسائل کو منصفانہ طریقہ سے استعمال کرنے کی ضرورت ہے بے روزگاری اور ملکی پیدوار کے ذریعہ معاشی مشکلات اور ملکی پسماندگی کو دور کیا جاسکتا ہے۔

حجۃ الاسلام رئیسی نے سماجی انصاف اور طبقاتی فاصلہ کو کم کرنے کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سماجی انصاف اسلامی نظام کا ایک اہم ہدف ہے اور طبقاتی فاصلہ اسلامی نظام کے لئے کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے اور سبسیڈی اور کمزور و پسماندہ طبقات کی مدد کرکے طبقاتی فاصلہ کو کم کیا جاسکتا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬