‫‫کیٹیگری‬ :
30 April 2017 - 10:05
News ID: 427815
فونت
حجت الاسلام موحدی :
آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی سینٹر کے سربراہ نے کہا : عالم اسلام کے شیعوں اور مسلمانوں کے لئے زیارت کارآمد ترین ڈپلومیسی ہے ۔
حرم امام رضا علیہ السلام

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی سینٹر کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر موحدی نے کہا : عالم اسلام کے شیعوں اور مسلمانوں کے لئے زیارت کارآمد ترین ڈپلومیسی ہے اورعالم اسلام کے مقدس مقامات کے اس اجلاس کا ماحول متولیوں اور ان کے نمائندوں کی نظر سے اس موضوع یعنی اھلبیت علیھم السلام کے حرموں میں شرفیاب ہونا کی اھمیت پر تاکید ہے ۔

مقدس مقامات کےمتولیوں اور ان کے نمائندوں کی اس اجلاس میں موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اس دورہ کی گفتگو میں کافی مفید مطالب اس اجلاس کے مممبران کی طرف سے مطرح کئے گئے جو کہ انشاء اللہ اجلاس کے آخر میں زائر کے حقوق کے قوانین میں اکثریت کی رای کے ساتھ تصویب ہوں گے۔

انہوں نے مقدس مقامات کی معارف اسلام اور اھلبیت علیھم السلام کی ثقافت کو ترویج دینے میں مھم کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اسلام کے دشمن اور عالمی مستکبرین اس کوشش میں ہیں کہ اسلام کی مسخ شدہ تصویر کو دنیا والوں کے لئے معرفی کروائیں۔ یقیناً روابط اور جو ھمکاریاں اس اجلاس میں کی گئی ہیں اسلام ناب محمد(ص) کو پھیلانے میں اچھے اور مھم اقدام کر سکتی ہیں۔

آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی امور کے سینٹر کے سربراہ نے مقدس مقامات کے تجربوں سے زائرین کو بہتر خدمات فراہم کی جا سکتی ہیں اس پر تاکید کرتے ہوئے کہا: آستان قدس رضوی مختلف شعبوں میں قیمتی تجربے رکھتا ہے جو کہ مقدس مقامات کے لئے راھگشا کی حیثیت رکھتے ہیں اور دوسری جانب امام حسین علیہ السلام کے مقدس آستانہ کا مدینۃ الزائرین کی بہرہ برداری تمام مقدس مقامات کی کامیابی کے لئے بہترین تجربہ ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬