‫‫کیٹیگری‬ :
01 May 2017 - 22:59
News ID: 427848
فونت
حزب الله لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن:
حزب الله لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن نے کہا: لبنان کی امنیت ، شام کی امنیت سے جڑی ہوئی ہے ، حزب اللہ اور شامی فوجی ایک ہی میدان میں ایک ہی دشمن سے برسرپیکار ہیں ۔
حجت الاسلام شیخ نبیل قاووق

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب الله لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن حجت الاسلام شیخ نبیل قاووق نے گذشتہ روز لبنان کے النمیریہ علاقہ میں ہونے والے ایک پروگرام میں کہا: حزب اللہ ، غاصب صھیونیوں کے اتحادی وہابی دھشت گردوں سے بر سر پیکار ہے ، کیوں کہ ان وہابی دھشت گردوں سے اس غاصب اور ظالم کی مکمل حمایت نے مصر و شام و عراق میں عرب فوجیوں کے خون کی ندی بہا دی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: غاصب صھیونی چونکہ اب تکفیری جیسے وسیلے سے نا امید ہوچکے ہیں اس لئے وہ خود براہ راست میدان میں کود پڑے ہیں اور خود شام پر بم برسا رہے ہیں تاکہ شامی فوجیوں کی پیشروی اور ان کے بڑھتے ہوئے قدم کو روک کر تکفیریوں کی مدد کرسکیں ۔

لبنان کے اس عالم دین نے کہا: حزب اللہ ، شام سے تکفیریوں اور دھشت گردوں کے مکمل صفائے تک ان سے برسرپیکار رہے گی ، جبکہ عرب دنیا غاصب صھیونیوں کی زیادتیوں اور اس کے حملے کے مقابل مکمل طور سے خاموش ہے ۔

انہوں نے اس خاموشی کو ذلت و خواری کا نام دیا اور کہا: لبنان اس حملے کے مقابل ھرگز خاموش نہ رہے کیوں کہ لبنان کی امنیت ، شام کی امنیت سے جڑی ہوئی ہے ، حزب اللہ اور شامی فوجی ایک ہی میدان میں ایک ہی دشمن سے برسرپیکار ہیں ۔

حجت الاسلام شیخ قاووق نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ نئے الیکشن قوانین کے تصویب ہونے کی مدت ختم ہونے پر ہے کہا: لبنان کے سامنے دو راستے ہیں یا نجات یا غرق ، حزب اللہ ملک کے مفاد میں اپنے موقف سے پیچھے ہٹ گئی ہے تاکہ ملک کے حق میں نئے الیکشن قوانین پاس ہو سکیں  ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۵۴

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬