‫‫کیٹیگری‬ :
02 May 2017 - 16:45
News ID: 427858
فونت
آیت اللہ صادق آملی لاریجانی :
ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے علاقے میں دہشت گردوں کے حامیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے حملوں کا جواب دیا جائے گا۔
 آیت اللہ صادق آملی لاریجانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے عدلیہ کے حکام سے خطاب کرتے ہوئے صوبہ سیستان و بلوچستان کے علاقے میرجاوہ میں بارڈر سیکورٹی فورس کے جوانوں کی شہادت پر تعزیت پیش کی اور علاقے میں دہشت گردوں کے حامیوں کو سخت متنبہ کیا۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : سرحدی حملے میں ملوث دہشتگردوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔

چھبیس اپریل کو پاکستان سے ملحقہ ایران کے سرحدی علاقے میرجاوہ میں دہشتگردوں نے گھات لگا کر بارڈر سیکورٹی فورس کے جوانوں پر حملہ کر دیا تھا جس کے نتیجے میں نو جوان شہید اور ایک زخمی ہوا تھا جسے دہشت گردوں نے پاکستان میں منتقل کر دیا۔

انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا : سرحدی علاقوں کی سلامتی کو مزید مضبوط کرنے کے لئے کوششوں میں اضافہ کریں تا کہ آئندہ دہشتگردوں کو ایسی سفاکانہ کاروائیاں کرنے کا موقع نہ ملے اور ایرانی اہلکاروں پر حملہ آوروں کا منہ توڑ جواب دیا جاسکے۔

ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے حضرت امام حسین ، حضرت عباس اور حضرت امام زین العابدین کے ایام ولادت اور یوم پاسدار کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا :سپاہ پاسداران کے ساتھ ، اسلامی انقلاب کے مخالفین خاص طور سے امریکہ کی دشمنی کی وجہ، ایران کی مسلح افواج کا جہاد ہے

انہوں نے کہا : امریکہ اور انقلاب مخالفین ہراس ادارے کی مخالفت اور دشمنی کرتے ہیں کہ جو ایران کے اسلامی جمہوری نظام کے استحکام کا باعث ہوتا ہے اور وہ اسے بدنام کرنے کے لئے تمام حربے استعمال کرتے ہیں۔

آیت اللہ لاریجانی نے کہا : دہشتگردوں کی ایسی سفاکانہ کاروائیوں سے ایرانی کی بہادر قوم کے عزم پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : حالیہ کاروائی میں ملوث عناصر کو کڑی سزا دلوانے کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے عالمی نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیموں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا : نام نہاد انسانی حقوق کے ادارے اپنے مفادات کی خاطر دہشتگردوں اور ان کے حامیوں کے جرائم پر خاموش ہیں۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۹۶/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬