‫‫کیٹیگری‬ :
05 May 2017 - 18:02
News ID: 427920
فونت
آیت الله امامی کاشانی:
ایران کے دارالحکومت تہران کے امام جمعہ نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ قوم ، ولایت فقیہ اور شرعی میعاروں پر متحد اور متفق ہے کہ اس وحدت اور یکجہتی کی حفاظت ضروری ہے کہا: کسی بھی حالت میں قوم کو ھرگز نقصان نہیں پہونچنا چاہئے ۔
 آیت اللہ محمد امامی کاشانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے دارالحکومت تہران کے امام جمعہ آیت الله محمد امامی کاشانی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں جو مصلائے امام خمینی(ص) تہران میں سیکڑوں نماز گزاروں کی شرکت میں منعقد ہوا ، ایران کے بارہویں صدارتی الیکشن کی جانب اشارہ کیا اور کہا: الیکشن اور صدر جمھوریہ کا مشخص کیا جانا ملک کا اہم ترین مسئلہ ہے مگر اس بھی اہم ایران اور اس معاشرے کی حفاظت ہے ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ایرانی قوم نے فداکاری اور مجاھدت کے ذریعہ انقلاب اسلامی کو یہاں تک پہونچایا ہے لہذا اس معاشرے کو اضطراب اور تزلزل کا شکار نہیں ہونے دنیا چاہئے کہا: اس سلسلے میں مختلف مناظرات و مباحثات انجام پائے ہیں مگر خدا کے لطف و کرم سے ملت ایران کے حق میں جو بہتر ہوگا وہی گا ۔

تہران کے امام جمعہ نے معاشرے کو معنویت کی جانب توجہ کرنے کی تاکید کی اور کہا: ایسی گفتار ، اعمال و کردار جو معاشرے میں اخلافات کا سبب ہوں ہمیں اس سے پرھیز کرنا چاہئے ۔

انہوں نے کہا: لوگ الیکشن کے سلسلے میں باتیں کرسکتے ہیں مگر اس بات کا مکمل دھیان رہے کہ معنویت کہ جو معاشرے کا ضروری اور لازمی حصہ ہے ھرگز متاثر نہ ہو ، اختلافات سے پرھیز کیا جائے اور سیاسی اتحاد و یکجہتی کی فضا قائم کی جائے ۔

آیت الله امامی کاشانی نے ملک کے خلاف انجام پانی والی دشمن کی سازشوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: ہمیں قومی اتحاد و یکجہتی کو اہمیت دینا چاہئے ، ہمیں اس بات پر دھیان دینا چاہئے کہ ہم جہاں بھی پہونچے ہیں اسی قوم اور اتحاد و یکجہتی کے ذریعہ پہونچے ہیں کہ ملک و معاشرے کی امنیت بھی اسی اتحاد و یکجہتی میں پنہاں ہے ۔

تہران کے امام جمعہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ قوم ولایت فقیہ ، حکومت فقہ، عقل، عدل، تقوا و شرعی معیاروں کی حفاظت پر متفق ہے کہ معیار پر قائم اتحاد و یکجہتی کی حفاظت ضروری ہے کہا: کسی بھی حالت میں قوم میں موجود اس اتحاد کو نقصان نہیں پہونچنا چاہئے ۔

انہوں نے صدارتی امیدواروں کو بھی نصیحتیں کرتے ہوئے کہا: خدا پر توکل اور اس سے دعا کریں کہ اگر الیکشن میں کامیاب ہوگئے تو لوگوں کو خدمت کریں گے ، ملک کی اقتصادی مشکلات کو حل کریں گے کیوں کہ ملک کی اقتصادی مشکلات وہ بیماری ہے جس کی جانب رھبر معظم انقلاب اسلامی بارہا و بارہا اشارہ کرچکے ہیں ۔

آیت الله امامی کاشانی نے صوبہ گلستان کی کان میں مرنے والوں کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتے ہوئے ان سے ہمدردی کا اظھار کیا اور مرنے والوں کی مغفرت اور علو درجات کی دعا کی ۔

دوسری جانب اسلامی جمھوری ایران کے وزیر انٹیلیجنس حجت الاسلام سید محمود علوی نے تہران میں نماز جمعہ کے خطبوں سے قبل خطاب کرتے ہوئے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ گذشتہ برس دہشت گرد گروہوں کی ایسی تیس ٹیموں کو تباہ کیا گیا جو ایران میں بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر دہشت گردانہ کارروائیاں کرنا چاہتی تھیں کہا : اس سے قبل دوہزار چودہ اور پندرہ میں بھی ایران میں دہشت گردانہ کارروائیوں کی کوشش کرنے والی پینتالیس ٹیموں کو تباہ کیا گیا۔

انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے ایک سو آٹھ میگنیٹک بم اور پندرہ خودکش جیکٹیں بھی ملی ہیں کہا: ایران کی وزارت انٹیلی جنس، غیرملکی اینٹیلی جنس ایجنسیوں پر پوری نظر رکھے ہوئے ہے اور اب تک جاسوسی کی کئی کوششیں ناکام بنا چکی ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۶۷۵

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬