‫‫کیٹیگری‬ :
09 May 2017 - 13:52
News ID: 427985
فونت
ہندوستان کے شہر حیدرآباد سے ۸ صوفی علماء حرم مطہر امام رضا علیہ السلام میں زیارت سے مشرف ہوئے اورحرم مطہر کےمختلف مقامات کا دیدار کیا۔
حرم امام رضا علیہ السلام

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے شہر حیدرآباد سے 8 صوفی علماء حرم مطہر امام رضا علیہ السلام میں زیارت سے مشرف ہوئے اورحرم مطہر کےمختلف مقامات کا دیدار کیا۔

سیداسرار حسین رضوی مدنی ؛ایک عالم دین نے قرآن کریم کے میوزم کے دیدار کے دوران کہا: یہ دوسری مرتبہ ہے کہ میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ کی زیارت سے مشرف ہورہا ہوں ۔

انہوں نے بیان کیا : میرے لیے یہ قرآنی میوزیم بہت ہی قیمتی ہے  اس لیے کہ خداوندعالم کے نزدیک عظیم ترین عبادت قرآن کریم پر نظر کرنا ہے۔

انہوں نے کہا: دین اسلام کی خدمت گرنے والے میرے لیے بہت زیادہ قابل احترام ہیں اور میں خداوندعالم سے چاہتا ہوں کہ ان کو اپنے وظیفہ میں کامیاب کرے۔

قرآن کریم کے ایک بین الاقومی قاری نے بھی اس دیدار میں کہا: قرآن کریم کو اہمیت دینا اور اس کی حفاظت کرنا، اس میوزیم میں اس کے  مختلف انداز  و کیفیت اس بات پر دلیل ہیں کہ آستان قدس رضوی میں قرآن کریم کو بہت زیادہ اہمیت دی جاتی ہے کہ جو قرآن  کریم کی عظمت اور دنیا والوں کے سامنے تعارف کا یہ بہترین طریقہ ہے۔

متین علی شاہ قادری نے اسلامی دشمنوں کے بدترین اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اس دین کے دشمن شیعہ و سنی میں اختلاف ڈال نے کی بہت زیادہ کوشش کررہے ہیں اور وہ اس اختلاف سے انتہائی سوئے استفادہ کرنے کی کوشش میں ہیں۔

مجلس علماء ہند کے ممبر نے ایران کو ان ممالک میں سے قراردیا کہ جو تمام اسلامی ممالک میں اتحاد برقرار کرنا چاہتے ہیں ، کہا: اس ملک میں سنی شیعوں کے ساتھ بہت آرام و سکون سے زندگی بسر کررہے ہیں اور اسلامی دستورات اور اہل طاہرین علیہم السلام کی تعلیمات  پر عمل کرنے کی اپنی پوری کوشش کرتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ یہ ہندوستان سے 8 صوفی علماء کا گروہ فرقہ قادریہ سے تعلق رکھتا ہے کہ جنہوں نے زیارت کے علاوہ حرم مطہر رضوی کے میوزیم اور حضرت کے دسترخوان سے مشرف ہوا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬