‫‫کیٹیگری‬ :
09 May 2017 - 17:09
News ID: 427988
فونت
محمد ثروت اعجاز قادری :
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا : اہلسنت عوام کو تشویش ہے کہ ۱۵ روز قبل کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور علاقائی ناظموں و میونسپل کمشنر کو تحریری درخواستیں دینے کے باوجود قبرستان کی صفائی ستھرائی کا نہ ہونا سوالیہ نشان ہے۔
محمد ثروت اعجاز قادری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے مرکز اہلسنت کراچی پر سیکٹر کنوینر کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شب برأت پر پی ایس ٹی کے تحت زائرین کے استقبال کیلئے ملک بھر میں استقبالیہ کیمپ لگائے جائینگے، کراچی سمیت ملک بھر کے قبرستانوں کی صفائی اور اسٹریٹ لائٹ لگائی جائیں، جبکہ دودھ، شربت، چائے اور لنگر کی سبیلیں بھی لگائی جائیں گی۔

انہوں نے وضاحت کی : شب برأت کے حوالے سے ابھی تک تاحال اسٹریٹ لائٹس اور قبرستانوں کی صفائی کا کام متعلقہ اداروں کے تحت شروع نہیں کیا جا سکا، متعلقہ ادارے اسٹریٹ لائٹس اور قبرستانوں کی صفائی و ستھرائی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں، عوام اہلسنت کو تشویش ہے کہ 15 روز قبل کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور علاقائی ناظموں و میونسپل کمشنر کو تحریری درخواستیں دینے کے باوجود قبرستان کی صفائی ستھرائی کا نہ ہونا سوالیہ نشان ہے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کارکنان اپنی مدد آپ کے تحت قبرستانوں کے اندر اور باہر کی صفائی کیلئے آگے بڑھ کر کام کریں، مطلقہ اداروں سے رابطے کرکے راستوں میں جمع سیوریج کے پانی کو ختم کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ شب برأت پر قبرستان جانیوالے زائرین کی حفاظت کیلئے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات سخت کئے جائیں، شب برأت پر عوام اپنے پیاروں کی قبروں پر جا کر ان کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی اور دعا کرتے ہیں، جبکہ غلامان مصطفیؐ شب برأت پر قبرستان جا کر سرکار دو عالم ﷺ کی سنت بھی ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کروڑوں مسلمان شب برأت پر اپنے پیاروں کی قبروں کی زیارت کرتے ہیں، لہٰذا قبرستانوں کی صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬