‫‫کیٹیگری‬ :
10 May 2017 - 19:43
News ID: 427994
فونت
بحرین کے علما نے کھیلوں کے اسرائیلی وفد کی بحرین آمد کی مذمت کرتے ہوئے حکومت کے اس اقدام کو عوام کے خلاف جنگ قرار دیا ہے۔
علمائے بحرین

رسا نیوز ایجنسی کی منامہ پوسٹ سے رپورٹ کے مطابق،  بحرینی علمائے کرام نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عوامی خواہشات کے بجائے اغیار کی خدمت کرنے والی حکومتوں سے خیر کی توقع نہیں کی جاسکتی۔

جمعرات کے روز بحرین میں فیفا کا ایک اجلاس ہونے والا ہے جس میں کھیلوں سے متعلق ایک اسرائیلی وفد بھی شرکت کر رہا ہے۔ اس سے پہلے ، بحرین کی بارہ شہری تنظیموں نے بھی اپنے ملک میں اسرائیلی وفد کی موجودگی کی کھل کر مخالفت کی تھی۔بحرین کی عوامی اور سیاسی تنظیموں نے اسرائیلی وفد کی آمد کے خلاف ملک گیر مظاہروں کا بھی اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب منگل کی رات مغربی منامہ میں واقع سرکردہ عالم دین آیت اللہ عیسی قاسم کے گھر کے سامنے دھرنا دینے والے سیکڑوں شہریوں نے بھی حکومت کی جانب سے اسرائیلی وفد کی آمد کو منظوری دینے کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے اسرائیلی وفد کے دورہ بحرین کو بحرینی عوام کی توہین قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬