‫‫کیٹیگری‬ :
10 May 2017 - 19:52
News ID: 427997
فونت
محمد جواد ظریف:
ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران، فلسطینی قوم کی مزاحمت کی حمایت جاری رکھے گا۔
محمد جواد ظریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران، فلسطین کو صیہونی قبضے سے آزاد کرانے کے لئے مظلوم فلسطینی عوام کی مزاحمت کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھے گا.

ایران کے وزیر خارجہ نے ایک پیغام میں 'اسماعیل ہنیہ' کو فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کا نیا سربراہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی صورتحال بشمول فلسطین کے موجودہ حساس حالات کے پیش نظر آپ پر ایک اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے.

محمد جواد ظریف نے فلسطینی مزاحمت کو مزید طاقتور کرنے، ناجائز صہیونی ریاست کے مقابلے اور عالم اسلام کی وحدت کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانے کے سلسلے میں اسماعیل ہنیہ کے کردار کو اہم قرار دیا.

واضح رہے کہ غزہ میں حماس نے سینیر رہنما اسماعیل ہنیہ کو نیا سربراہ منتخب کر لیا، اسماعیل ہنیہ سے قبل اس عہدے پر خالد مشعل فائز تھے./۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬