‫‫کیٹیگری‬ :
13 May 2017 - 18:51
News ID: 428041
فونت
ذرائع کے مطابق مستونگ میں ہونیوالے خودکش حملے میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“، اسرائیلی ایجنسی ”موساد“ اور افغانستان کے خفیہ ادارے ”این ڈی ایس“ کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں، جس کے بعد حساس اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس اداروں نے خودکش حملے سے قبل اور بعد کی ٹیلیفونک گفتگو کا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔
مولانا عبدالغفور حیدری خودکش حملے کی زد میں

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر ہونیوالے خودکش حملے میں بھارت سمیت دیگر غیر ملکی ایجنسیوں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق مستونگ میں ہونیوالے خودکش حملے میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“، اسرائیلی ایجنسی ”موساد“ اور افغانستان کے خفیہ ادارے ”این ڈی ایس“ کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں، جس کے بعد حساس اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس اداروں نے خودکش حملے سے قبل اور بعد کی ٹیلیفونک گفتگو کا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔

خفیہ ایجنسیوں کو بلوچستان میں خودکش حملہ آور کے داخلے کی اطلاعات تھیں، جو سی پیک کو متاثر کرنے کیلئے دہشتگردی کرنے کیلئے بھیجا گیا تھا۔ ذرائع نے مزید انکشاف کیا ہے کہ مستونگ خودکش حملہ سی پیک کو متنازع بنانے کیلئے کیا گیا ہے اور آئندہ چند روز میں اس قسم کے مزید واقعات بھی ہوسکتے ہیں۔

یاد رہے گذشتہ روز نماز جمعہ کے بعد مستونگ میں مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر خودکش حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ان کے ڈرائیور اور پارٹی کارکنوں سمیت 27 افراد جاں بحق اور 37 زخمی ہوگئے تھے، زخمیوں میں مولانا عبدالغفور حیدری خود بھی شامل ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬