‫‫کیٹیگری‬ :
15 May 2017 - 09:08
News ID: 428063
فونت
عراقی انسداد دہشت گردی یونٹ:
عراقی انسداد دہشت گردی یونٹ نے خبردی کہ ابوبکر البغدادی، دھشت گرد گروہوں کو اپنے حال پر چھوڑ کر فرار ہوگیا ہے اور نامعلوم جگہ نظر پوش ہے ۔
ابوبکر البغدادی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی انسداد دہشت گردی یونٹ کے ذمہ دار معن السعدی نے العربیہ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مغربی موصل میں داعش کے اہم ترین مرکز «الاصلاح» کے آزاد کئے جانے کی اطلاع دی ۔

انہوں نے مزید کہا: عراق میں داعش وسیع پیمانہ پر نابود ہوچکے ہیں ، اور موصل میں موجود ان کا دارالحکومت سقوط کے قریب ہے ، اس کے بعد فقط معدود محلے اور قصبے ان کے چنگل میں بچیں گے انشاء اللہ وہ بھی عنقریب آزاد ہوجائیں گے ۔

السعدی نے کہا: داعش ان دنوں عراق سے فرار کے ارادے سے ہے ، اور ان کا سرغنہ ابوبکر البغدادی ، ان دھشت گردوں کو اپنے حال پر چھوڑ کر خود نا معلوم جگہ چھپ گیا ہے ۔

نینوا بٹالین کے کمانڈر عبد الامیر یار الله نے بھی گذشتہ جمعہ کو مغربی موصل کے الاصلاح محلے کی آزادی کی خبر دیتے ہوئے بتایا تھا کہ عراقی فوجیوں نے اس کی عمارتوں پر اپنے پرچم لہرا دیئے ہیں ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۱۹

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬