اسٹریٹیجک امور کے ماہرین نے اپنی تازہ رینکنگ میں ایران کی فوج کو دنیا کی مضبوط ترین افواج کی فہرست میں شامل کیا ہے ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الگمائنر جریدے نے لکھا ہے کہ اسٹریٹیجک امور کے تجزیہ نگاروں کے ذریعے گلوبل فائرز پاور ویب سائٹ پر جاری کی گئی تازہ رینکنگ کے مطابق، جو جمعے کو جاری ہوئی، ایران کی فوج دنیا کی سب سے مضبوط پچیس افواج میں شامل ہے-
اس ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ ایران کی فوج اس فہرست میں بیسویں مقام پر ہے-
ویب سائٹ کے مطابق ایران کا سالانہ فوجی بجٹ چھے ارب تیس کروڑ ڈالر ہے اور ایران کے پاس حملہ آور ٹینکوں سمیت چار ہزار زمینی فوجی گاڑی راکٹ و میزائل سسٹم اور ایک نہایت پیشرفتہ فضائیہ ہے-
گلوبل فائرز پاور ویب سائٹ پچاس نکات کی بنیاد پر ملکوں کی فوجی طاقت کا تجزیہ کرتی ہے-/۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے