02 July 2017 - 23:55
News ID: 428825
فونت
دہشت گروہ داعش کا اعلان کیا؛
داعش دہشت گروہ نے اعلان کیا ہے کہ جو شخص بھی ابوبکر البغدادی کے قتل کی بات کرے گا اس کو ۵۰ کوڑے سزا کے طور پر لگائے جائے نگے ۔
ابو بکر بغدادی ابوبکر بغدادی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروہ داعش نے ایک بیانیہ صادر کیا ہے جس کو غرب موصل کے تلعفر کے اطراف میں شایع کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ جو شخص بھی اس کے خود ساختہ خلیفہ ابوبکر البغدادی کے قتل کی بات کرے گا اس کو ۵۰ کوڑے سزا کے طور پر لگائے جائے نگے ۔

یہ بیانہ اس کے بعد صادر ہوا ہے کہ جب داعش دہشت گرد  گروہ کے ایک ذمہ دار ابوقتیبه نے گذشتہ روز جمعہ کے اپنے خطبہ میں اعلان کیا تھا کہ ابوبکر البغدادی ہلاک ہو چکا ہے ۔

یہ بیانیہ حقیقت میں داعش دہشت گرد گروہ کے رہنما ابوبکر البغدادی کے غیر منتظرہ قتل کی خبر کے رد عمل میں بیان ہوا ہے کہ جس کے سلسلہ میں ابھی تک خاموشی اختیار کر رکھی تھی ۔

بعضی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سزا حقیقت میں داعش کے اندر مختلف حصہ میں اختلاف پیدا ہونے سے بچنے کے لئے بیان کیا گیا ہے اور اس دہشت گرد گروہ کے رہنما بننے کے لئے قدرت کی جنگ سے ممانعت کی وجہ سے صادر ہوا ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ ابوبکر البغدادی کے قتل کی جھوٹی خبر اس کے پہلے کئی بار منظر عام پر آچکا ہے یہ صرف اس لئے کیا جاتا تھا تا کہ اس کے حقیقی قتل کو شبہ میں رکھا جائے اور اس کے قتل کی صورت میں دہشت گرد گروہ داعش کو تشکیل دینے والی طاقت اپنے مفاد کے تحت اس کا جانشین معین کر سکیں تا کہ اس گروہ کو اپنی مرضی کے مطابق چلا سکیں ، مگر اس پالیسی پر عمل ہونے سے پہلے ہی اس کے حقیقی قتل کی خبر با قاعدہ طور پر دلائل کے ساتھ پھیل گئ اور خود اس گروہ کے افراد نے اس کے تصدیق بھی کر دی ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۶۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬