01 April 2017 - 21:00
News ID: 427245
فونت
عراقی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ عراق میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکرالبغداد کے نائب ایاد الجمیلی کو فضائی حملے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کردیا گیا ہے۔
داعش

رسا نیوز ایجسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے سرکاری ٹی وی نے انٹیلی جنس اداروں کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ عراق میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم  داعش کے سربراہ ابوبکرالبغداد کے نائب ایاد الجمیلی المعروف ابو یحیی کو فضائی حملے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کردیا گیا ہے۔

عراقی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے شام کی سرحد سے متصل علاقے القیم میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں ایاد الجمیلی سمیت داعش کے دیگر رہنما بھی مارے گئے۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق فضائی حملے میں مارا جانے والا کمانڈر ایادالجمیلی داعش کی اندرونی سیکیورٹی یونٹ کا سربراہ تھا ۔

اطلاعات کے مطابق داعش نے اپنے اہم دہشت گرد کمانڈروں اور فوجیوں کو مسجد النوری میں منتقل کردیا ہے۔ مسجد النوری کے آ س پاس عراقی فورسز اور داعش دہشت گردوں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬