02 April 2017 - 14:58
News ID: 427257
فونت
احتجاجی مظاہرین نے دھرنا ختم کرتے ہوئے شہداء کے جنازے اُٹھا کر مرکزی امام بارگاہ لائے، جہاں شہداء کی نماز جنازہ ادا کی گئی، اور آج شہداء کی انکے آبائی علاقوں میں تدفین کردی گئی۔
پاکستان دھرنا

رسا نیوز ایجسی کی رپورٹ کے مطابق، کرم ایجنسی میں ہونے والے دھماکے کے بعد پاراچنار میں جاری شہریوں کا دھرنا کامیاب مذاکرات کے بعد ختم ہوگیا، واقعے کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ملتان، ٹنڈو محمد خان اور مظفرآباد میں بھی احتجاج کیاگیا۔ پاراچنار میں امام بارگاہ کے باہر ہونے والے دھماکے کے خلاف شہریوں نے شہداء کی لاشیں اٹھاکر شہید پارک میں دھرنا دیا اور واقعے میں ملوث افراد کےخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ جس کے بعد قبائلی عمائدین اور پولیٹیکل انتظامیہ کے درمیان 2 گھنٹے تک جاری رہنے والے کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کردیاگیا، مذاکرات میں قبائلی عمائدین، علمائے اکرام اور فورسز کے افسران شامل تھے۔ مذاکرات کے بعد علامہ فدا مظاہری اور علامہ الطاف حسین نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے اُن کا مطالبہ مان لیا ہے، جس کے بعد چیک پوسٹوں پر کرم ملائشیا کے مقامی نوجوانوں کو تعینات کیا جائے گا اور فائرنگ میں ملوث ایف سی اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اس اعلان کے بعد احتجاجی مظاہرین نے دھرنا ختم کرتے ہوئے شہداء کے جنازے اُٹھا کر مرکزی امام بارگاہ لائے، جہاں شہداء کی نماز جنازہ ادا کی گئی، اور آج شہداء کی انکے آبائی علاقوں میں تدفین کردی گئی۔ /۹۸۹/ ف۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬