02 April 2017 - 15:01
News ID: 427258
فونت
اصغریہ آرگنائزیشن:
سانحہ پاراچنار کی مذمت کرتے ہوئے اصغریہ کے مرکزی صدر نے کہا کہ پاراچنار میں ریاستی تشدد میں ملوث ذمہ داران کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے ریاست معصوم شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے اور دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کیخلاف فی الفور کارروائی کیجائے۔
فضل حسین اصغری

رسا نیوز ایجسی کی رپورٹ کے مطابق،اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر فضل حسین اصغری نے سانحہ پارچنار کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن ردالفساد کے تحت داعش، تحریک طالبان سمیت کالعدم دہشتگرد تنظیموں اور انکے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کے نتیجہ میں سانحہ پاراچنار رونما ہوا، سانحہ پاراچنار آپریشن ردالفساد کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں فضل حسین اصغری نے سانحہ پاراچنار کو انتظامیہ و سیکورٹی اہلکاروں کی نااہلی اور معصوم نہتے شہریوں پر حملے کو سفاکیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ 2007ء سے اب تک اقتصادی اور راستے کی مشکلات کے باجود ہمیشہ پاراچنار کے شہریوں نے محب وطن ہونے کے ناطے ملک و اسلام مخالف قوتوں کے خلاف صف اول کا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاراچنار کے تمام داخلی راستوں اور شہر میں سیکورٹی کے ناقص انتظامات کے باعث یہ افسوسناک واقعہ رونما ہوا، جس میں درجنوں محب وطن شہید ہوئے ہیں۔

مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ پاراچنار میں ریاستی تشدد میں ملوث ذمہ داران کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے ریاست معصوم شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے اور دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کے خلاف فی الفور کارروائی کی جائے۔/۹۸۹/ ف۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬