02 April 2017 - 15:20
News ID: 427262
فونت
صاحبزادہ حامد رضا:
سنی اتحاد کونسل کےچیئرمین کا کہنا تھا کہ پاکستان کو متنازعہ مسلم فوجی اتحاد میں شامل ہوکر ہمسایہ برادر اسلامی ملک ایران سے تعلقات خراب نہیں کرنے چاہئیں، کرپشن کی دیمک نے ملک کو کھوکھلا کر دیا ہے، قیام پاکستان سے لیکر آج تک اقتدار میں آنیوالوں کا بے رحم احتساب ہونا چاہیئے، سیاست میں بڑے پیمانے پر بھل صفائی کی ضرورت ہے، احتساب کا مؤثر نظام سدا بہار حکمرانوں کو وارا نہیں کھاتا۔
صاحبزادہ حامد رضا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے مرکزی جمعیت علمائے پاکستان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ متازعہ مسلم فوجی اتحاد دراصل سعودی اتحاد ہے، پارلیمنٹ مسلم فوجی اتحاد میں شمولیت کیخلاف قرارداد منظور کر چکی ہے، پاکستان کو سعودی حکومت کی کالونی نہیں بننے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ طاہر اشرفی کو امریکہ اور جرمنی سے کروڑوں روپے ملنے کی تحقیقات کروائی جائیں، نیوز لیکس کی تحقیقاتی رپورٹ منظرعام پر لائی جائے، قوم پاکستانی فوج کو بدنام کرنیوالے غداروں کو معاف نہیں کر سکتی، حکومت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سنجیدہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سول ادارے اپنی غفلت سے پاک فوج کی قربانیاں ضائع کر رہے ہیں، ناکام لیگ کی ناکام پالیسیوں نے ملک کو بحرانوں میں پھنسا دیا ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ پاکستان کو متنازعہ مسلم فوجی اتحاد میں شامل ہوکر ہمسایہ برادر اسلامی ملک ایران سے تعلقات خراب نہیں کرنے چاہئیں، کرپشن کی دیمک نے ملک کو کھوکھلا کر دیا ہے، قیام پاکستان سے لیکر آج تک اقتدار میں آنیوالوں کا بے رحم احتساب ہونا چاہیئے، سیاست میں بڑے پیمانے پر بھل صفائی کی ضرورت ہے، احتساب کا مؤثر نظام سدا بہار حکمرانوں کو وارا نہیں کھاتا۔

انہوں نے کہا کہ  حکومت بار بار پیٹرول مہنگا کرکے عوام پر ڈرون حملے کر رہی ہے، ہوشربا مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ /۹۸۹/ ف۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬