02 April 2017 - 15:04
News ID: 427259
فونت
پاراچنار امام بارگاہ کے گیٹ کے باہر دھماکے کے بعد آج شہر بھر میں فضا سوگوار ہے۔ دھماکے میں جاں بحق افراد کے لئے امام بارگاہ میں قرآن خوانی کا اہتما م کیاگیا ہے۔
پاراچنار

رسا نیوز ایجسی کی رپورٹ کے مطابق، پاراچنار میں گزشتہ روز کے دھماکے کے بعد شہر کی فضا سوگوار ہے، تمام کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہیں، سیکیورٹی سخت ہے، جگہ جگہ ناکہ بندی کی گئی ہے۔ گزشتہ روز پاراچنار امام بارگاہ کے گیٹ کے باہر دھماکے کے بعد آج شہر بھر میں فضا سوگوار ہے۔ دھماکے میں جاں بحق افراد کے لئے امام بارگاہ میں قرآن خوانی کا اہتما م کیاگیا ہے۔ سیکیورٹی انتظامات نہایت سخت رکھے گئے ہیں، جگہ جگہ ناکہ بندی کی گئی ہے اور گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی ہے، دھماکے میں جاں بحق افراد کی ان کے آبائی علاقوں میں تدفین کردی گئی ہے۔ امام بارگاہ میں مرحومین کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیاگیا، شہر کے تمام کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔ گزشتہ روز دھماکے میں 24 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے، 35 زخمیوں کو نازک حالت کے باعث پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کی مدد سے پشاور کے ہسپتال متنقل کیاگیا ہے۔ /۹۸۹/ ف۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬