![ڈاکٹر علی لاریجانی](/Original/1395/12/22/IMG18114237.jpg)
رسا نیوز ایجسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے ہفتے کے روز صوبے البرز کے شہر ساوجبلاغ میں ایک بیان میں اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ جوہری مسئلے میں ایران نے بہت صاف راستہ طے کیا ہے اور منطقی گفتگو کا راستہ اختیار کیا ہے اس لئے نقصان ان ہی ممالک کو اٹھانا پڑے گا جو خلاف ورزیاں کریں گے۔
ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ واشنگٹن نے اگر آئی اے ای اے کی شرطوں کا پاس و لحاظ نہ رکھا تو ایران منھ توڑ جواب دینے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔
ایران کے پارلیمانی اسپیکر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران نے ایٹمی معاہدے پر مکمل طور پر عمل کیا ہے، کہا کہ ایران نے امریکہ کی ناپاک چالوں کے مقابلے میں اہم تدابیراختیار کی ہیں کہ جن پر مناسب وقت پر عمل کیا جائے گا۔
انھوں نے ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خلاف پابندیوں اور اسے دہشت گرد قرار دینے پر مبنی امریکی سینیٹ کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی مسلح افواج، پینٹاگون اور سی آئی اے، علاقے میں دہشت گرد گروہوں کے قیام اور ان کے حامی ہیں اور وہی مشرق وسطی میں وسیع پیمانے پر بدامنی کے بھی ذمہ دار ہیں۔/۹۸۹/ ف۹۴۰