‫‫کیٹیگری‬ :
10 February 2017 - 12:45
News ID: 426231
فونت
گذشتہ شب؛
اسلامی انقلاب کی کامیابی کی اڑتیسویں سالگرہ کی شب میں ایران کے عوام نے پورے ملک میں بیک وقت نعرہ تکبیر اللہ اکبر کی صدائیں بلند کیں۔
ایران


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہر سال کی طرح اس سال بھی اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کی شب میں ٹھیک نوبجے پورے ایران میں لوگوں نے بیک وقت اپنے گھروں کی چھتوں پر جاکر اور سڑکوں پر نکل کر اللہ اکبر کی صدائیں بلند کیں۔

ایران کے انقلابی عوام نے بیک وقت اللہ اکبر کے نعرے لگاکر ایک بار پھر اپنے اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کیا اور عالمی سامراج اور ایران اسلامی کے دشمنوں کے منہ  پر زور دارطمانچہ رسید کیا

اس موقع پر ایران اسلامی کے سبھی مشرقی مغربی اور جنوبی اور شمالی علاقوں کی فضاؤں میں نور افشانی کی گئی۔ دارالحکومت تہران میں بھی انقلابی شہریوں نے اللہ اکبر کے نعرے لگائے اور اسلامی انقلاب کا جشن منایا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬