02 April 2017 - 14:35
News ID: 427250
فونت
پاکستان کے علاقہ سرگودھا میں ایک درگاہ کے متولی نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر ۲۰ افراد کو قتل جبکہ ۴ کو زخمی کردیا ہے۔
قتل

رسا نیوز ایجسی کی رپورٹ کے مطابق، جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ سرگودھا میں ایک درگاہ کے متولی نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر 20 افراد کو قتل جبکہ 4 کو زخمی کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق سرگودھا کے نواحی علاقے 95 شمالی کی درگاہ علی محمد گجر کے متولی عبدالوحید نے ساتھیوں کی مدد سے 20 افراد کو قتل کردیا۔ قتل ہونے والوں میں سے 16 افراد کا پوسٹ مارٹم کر کے لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں جب کہ مرنے والوں میں 4 خوااتین بھی شامل ہیں۔ مرنے والوں میں 10 مقامی، 2 اسلام آباد، ایک لیہ، ایک پیر محل کا شہری شامل ہے۔

واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے درگاہ کو مکمل طور پر سیل کر دیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر سرگودھا لیاقت علی چٹھہ نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ درگاہ کے متولی نے مقتولین کو پہلے نشہ آور چیز کھلا کر بے ہوش کیا اور پھر انہیں چھریوں اور ڈنڈوں کے وار سے قتل کر دیا۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق جاں بحق افراد میں 4 خواتین اور 16 مرد شامل ہیں جبکہ دو خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہیں۔ واقعہ کی اطلاع متولی کے تشدد سے بچ کر اسپتال پہنچنے والی خاتون نے دی۔

لیاقت علی چٹھہ کا کہنا ہے کہ  دربار کے متولی عبدالوحید اور درگاہ کی صفائی کرنے والے نوید سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق گرفتار عبدالوحید خود کو اعلیٰ پائے کی روحانی شخصیت کہتا تھا اور الیکشن کمیشن کا ملازم ہے۔

دوسری جانب ترجمان الیکشن کمیشن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عبدالوحید کا ادارے سے کوئی تعلق نہیں، وہ الیکشن کمیشن کا سابق ملازم اور لاہور میں تعینات تھا تاہم عبدالوحید نے ایک سال قبل الیکشن کمیشن سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔/۹۸۹/ ف۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬