02 April 2017 - 14:30
News ID: 427249
فونت
افغانستان میں بدامنی بڑھنے کے بعد اس ملک کے ایک ممبر پارلیمنٹ نے کابل واشنگٹن سیکورٹی معاہدے پر نظرثانی کئے جانے کی اپیل کی ہے-
عبد الولی نیازی

رسا نیوز ایجسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے ممبر پارلیمنٹ عبدالولی نیازی نے پارلیمنٹ کے عام اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے افغانستان کی موجودہ سیکورٹی کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا-

عبدالولی نیازی نے کہا کہ افغانستان امریکہ سیکورٹی معاہدے پر دستخط کے بعد سیکورٹی کی صورت حال بہتر ہونے کے بجائے بدتر ہوئی ہے اور افغان عوام، بدستور جنگ کی آگ میں جل رہے ہیں-

اس سے قبل بھی افغانستان کے بعض ممبران پارلیمنٹ من جملہ محمد حسین فہیمی، آرین یون، نذیر احمد حنفی، سخی مشوانی اور مخدوم ابدال اللہ نے تاکید کے ساتھ کہا تھا کہ امریکہ کے ساتھ سیکورٹی معاہدے کا کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے اور یہ معاہدہ منسوخ ہونا چاہئے- ان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے اس معاہدے میں اپنے وعدے پر عمل نہیں کیا ہے-

افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی  نے اپنی تقریب حلف برداری کے دو دن بعد ہی کابل واشنگٹن سیکورٹی معاہدے پر دستخط کئے تھے-

افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے اپنے صدارتی دور کے آخری مہینوں میں امریکہ کے ساتھ سیکورٹی معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا تھا-/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬