02 April 2017 - 15:30
News ID: 427264
فونت
ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ردالفساد کے باوجود دہشت گردوں کے سامنے حکومت بے بس اور لاچار ہے، حکومت دہشتگردوں کی پشت پناہی کی بجائے مظلوم عوام کا ساتھ دے۔
شمعیں روشن

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے زیراہتمام سانحہ پارہ چنار کے شہداء سے اظہار یکجہتی کے لیے ملتان پریس کلب کے سامنے شمعیں روشن کی گئی، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، ضلعی سیکرٹری جنرل سید ندیم عباس کاظمی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، مولانا ہادی حسین، سیدہ عابدہ حسین بخاری، سید مطلوب حسین بخاری، مرزا وجاہت علی، سید دلاور عباس زیدی، سید محمد علی کاظمی اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر دہشتگردی، حکومت اور طالبان کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی، رہنمائوں نے سانحہ پارہ چنار کے زخمیوں کی مکمل دیکھ بھال اور شہداء کے لواحقین کے لیے معاوضہ کا مطالبہ کیا۔ علامہ اقتدار حسین نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ردالفساد کے باوجود دہشت گردوں کے سامنے حکومت بے بس اور لاچار ہے۔ صرف لفظی آپریشن اور نیشنل ایکشن پلان کا ہونا کافی نہیں بلکہ عملی طور پر دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو قلع قلمع کرنے کی ضرورت ہے۔ حکمرانوں کی نااہلی اور عوام کے تحفظ میں بری طرح ناکامی نے عوام کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ دراصل یہ حکمرانوں کی خیانت کاری کا نتیجہ ہے۔ مفاد پرست اور عوامی امور سے لاپرواہ، کرپٹ گروہ ملک کو لوٹ کر بیرون ممالک اربوں ڈالر کے جائیداد بنانے کیلئے حکمران بن کر جھوٹے دعوئے کرنے والے ہیں۔ آرمی چیف اور سکیورٹی اداروں کے سربراہان کو خبردار کیا گیا کہ وہ عوامی امور میں اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے میں مصلحت کا شکار نہ ہوں۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنما محمد عباس صدیقی نے کہا کہ پاراچنار میں نہتے شہریوں پر ایف سی کی طرف سے فائرنگ نے ثابت کر دیا کہ ان میں بھی ایسے عناصر شامل ہیں جو تکفیری دہشت گردوں کے ایما پر کچھ بھی کر گزرنے کیلئے تیار ہیں۔ آرمی چیف کو چاہئے کہ ان ذمہ داران کو عوام میں بے نقاب کریں اور انکو ایسی کڑی سزا دلائی جائے کہ پھر کوئی کالی بھیڑ عوام میں سکیورٹی اداروں کے بارے میں مایوسی پھیلانے والی حرکات کا سوچ بھی نہ سکیں۔ علامہ قاضی نادر حسین علوی نے اپنے خطاب میں ملک میں موجود دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خلاف مزید کاروائیاں تیز کرنے کا مطالبہ کیا، اُنہوں نے کہا کہ حکومت دہشتگردوں کی پشت پناہی کی بجائے مظلوم عوام کا ساتھ دے۔ آخر میں زخمیوں کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی۔ /۹۸۹/ ف۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬