13 May 2017 - 19:26
News ID: 428044
فونت
آیت الله محمد سعید حکیم:
مراجع تقلید نجف اشرف میں سے حضرت آیت الله محمد سعید حکیم نے اپنے ارسال کردہ پیغام میں کہا: مومنین عصر غیبت میں مہدویت کے صحیح اور سچے عقیدہ کی حفاظت کریں ۔
آیت الله سید محمد سعید حکیم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید نجف اشرف میں سے حضرت آیت الله محمد سعید حکیم نے نیمہ شعبان یوم ولادت امام زمانہ (عج) کے موقع پر ارسال کردہ پیغام میں عالم اسلام کو اس مبارک و مسعود موقع کی مبارکباد پیش کی اور کہا: منتظرین امام زمانہ (عج) کو قیامت میں جوار ائمہ معصومین نصیب ہوگا ۔

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اهل بیت (ع) کے چاہنے والے عصر غیبت امام زمانہ (عج) میں آپ کی محبت پر ثابت قدم ہیں اور قیامت میں جوار ائمہ اطهار (ع) میں ہوں گے کہا: ظهور امام زمانہ (عج) سے یہ دنیا عدل و انصاف سے بھر جائے گی جیسا ظلم و انصاف سے بھری ہوگی ۔

آیت الله حکیم نے یہ کہتے ہوئے کہ خداوند متعال ہمیں سچے منتظرین میں سے قرار دے منتظرین کے حقیقی وظائف کی جانب اشارہ کیا اور کہا: مومنین عصر غیبت میں مہدویت کے صحیح اور سچے عقیدہ کی حفاظت کریں ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ۲۱۴

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬