‫‫کیٹیگری‬ :
16 May 2017 - 23:32
News ID: 428094
فونت
آیت الله آملی لاریجانی:
اسلامی جمہوریہ ایران میں عدلیہ کے سربراہ نے کہا : جمہوریہ ایران میں انتخابات کا منعقد ہونا ملک میں آزادی، عوامی اعتماد، سلامتی اور اتحاد کی علامت ہے۔
آیت الله ‌آملی لاریجانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے چیف جسٹس آیت اللہ املی لاریجانی نے تہران میں اعلی جوڈیشل کونسل کی ایک نشست سے خطاب میں ایران کے خراسان شمالی میں زلزلہ کے شکار اہل وطن سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اس حادثہ میں جان بحق ہونے والے عوام کی گھر والوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے وضاحت کی : اس سلسلہ سے منسلک ذمہ داروں سے مطالبہ کرتا ہوں فوری طور سے حادثہ کے شکار افراد کی مایحتاج ضرورت کو پوری کی جائے خاص طور سے اس علاقہ میں ان کے سکونت کی سہولت فراہم کی جائے ۔

انہوں نے آنے والے جمعے کو منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات کو ملک کا ایک اہم واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران میں انتخابات کا منعقد ہونا ملک میں آزادی، عوامی اعتماد، سلامتی اور اتحاد کی علامت ہے۔

ایران کے چیف جسٹس نے 19 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے خلاف کسی بھی اقدام کا سختی سے جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے ایران میں عوام میں مایوسی پھیلانے کی دشمن کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : استکباری طاقتیں نہیں چاہتے کہ صدارتی انتخابات میں عوام اپنے حق رائے دہی کے استعمال کے لئے پولنگ سٹیشن کا رخ کرلیں لہذا عوام اپنی بھرپور شرکت سے دشمن کو ایک بار پھر مایوس بنائے۔

آیت الله آملی لاریجانی نے کہا : دشمن، ایران میں انقلاب اسلامی کو کمزور کرنے کے لئے کسی بھی سازش سے گریز نہیں کرے گا لہذا عوام کو ان حساس ایام میں ہوشیاری سے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانا ہو گا۔

انہوں نے سعودی عرب کی طرف سے قطیف اور یمن میں سفاکانہ جارحیت اور خطے کے شیعوں پر بزدلانہ حملات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : وہابی تفکر عالم اسلام میں بھی ایک تفکت رجعی اور تشدد طلب کے عنوان سے جانا جاتا ہے جو نہ صرف شیعہ اور سنی کے درمیان اختلاف پھیلانے کے لئے ہے بلکہ تمام اسلامی مذایب و فرقہ کے درمیان تنازعہ کے لئے ہے ۔

آیت الله آملی لاریجانی نے سعودی عرب اور ناجائز صیہونی حکومت کے درمیان گٹھ جوڑ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا : سعودی عرب امت مسلمہ میں مزید خون خرابہ کرانے کے لئے شیطان بزرگ سے مزید ایک سو ارب ڈالر کا اسلحہ خرید رہا ہے تا کہ شیعوں پر دباو ڈالا جائے اور عالم اسلام پر مغرب کی مزید تسلط بڑھ سکے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۴۶۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬