‫‫کیٹیگری‬ :
18 May 2017 - 20:15
News ID: 428124
فونت
مراجع کرام اور علماء عظام حوزہ علمیہ ایران نے عوام سے کل بروز جمعہ ہونے والے ۱۲ویں صدارتی انتخابات میں جوش و خروش کے ساتھ شرکت کرنے کی اپیل کی ہے اور اعلان کیا ہے کہ ان کی شرکت ملک کی سلامتی و آرامش کا سبب ہوگا ۔
صدارتی انتخابات

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق مراجع کرام و علماء نے عوام سے انتخابات میں زیادہ سے زیادہ شرکت کی اپیل کی ہے ؛ حضرت آیت‌الله ناصر مکارم شیرازی، مرجع تقلید اپنے فقہ کے درس خارج میں انتخابی ماحول کو گرم جانا ہے اور بیان کیا کہ قرینہ سے معلوم ہوتا ہے کہ انتخابی ماحول گرم ہے اور عوام پولینگ مرکز پر شوق و ذوق کے ساتھ شرکت کرے نگے جو قابل خوشی ہے کہ جوان اس نیک امر کی طرف شوق کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں ۔

آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی، آیت اللہ حسین نوری ہمدانی، آیت اللہ عبداللہ جوادی آملی اور آیت اللہ سید محمد علی علوی گرگانی نے ایرانی عوام کے نام اپنے علیحدہ علیحدہ بیانات میں اس بات پر زور دیا ہے کہ قوم، انتخابات میں اپنی تاریخی شرکت کو یقینی بنائے اور ایسی کوئی غلطی نہ کی جائے جس سے ملک میں قائم قومی سلامتی کو نقصان پہنچے۔

ایران کے حوزہ علمیہ کے مشہور و معروف اساتید نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : ہر ایرانی شہری کا ووٹ وطن عزیز کے دشمنوں کی طرف ایک تیر کی طرح ہے۔

مراجع کرام نے بیان کیا : وطن کے دفاع اور جہاد کے وقت محاذ پہ جانا اور جانوں کا نذرانہ دینے کا وقت تھا اور اب کل ہونے والے انتخابات میں شرکت کرنا جہاد فی سبیل اللہ ہے۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے استاد نے ہرگز کسی خاص صدارتی امیدوار کی حمایت کی اور نہ ہی اس حوالے سے جانبدرانہ رویہ اختیار کیا۔

مراجع کرام نے بیان کیا : اسلامی جمہوریہ میں منعقدہ انتخابات میں شرکت ایک فریضہ الہی ہے تمام لوگ کثیر تعداد میں شرکت کریں ۔

یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں آئندہ صدارتی انتخابات اور پانچویں شہری،دیہی اسلامی کونسلز (لوکل باڈیز) کے انتخابات کے لئے 19 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور اسی دن چار پارلیمانی حلقوں میں ضمنی انتخابات بھی منعقد ہوں گے۔

واضح رہے کہ ایران کی گارڈین کونسل کی جانب سے 6 حتمی امیدواروں کی اہلیت کی تصدیق کردی گئی تاہم میئر تہران محمد باقر قالیباف اور سنئیر نائب صدر اسحاق جہانگیری کے دستبردار ہونے کے بعد اب حسن روحانی ، سید ابراہیم رئیسی، سابق وزیر ثقافت سید مصطفی آقا میرسلیم اور سابق وزیر کھیل سید مصطفی ہاشمی طبا صدارتی انتخابات کے معرکے میں باقی ہیں جن کے دوش پر اسلامی ملک کی شرعی و اخلاقی ذمہ داری کا فیصلہ کل عوام کے ووٹ سے ہوگا ۔ /۹۸۹/ف۹۳۰/ک۴۷۳/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬