‫‫کیٹیگری‬ :
19 May 2017 - 18:32
News ID: 428131
فونت
آیت اللہ موحدی کرمانی :
تہران کے امام جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی نے اس ھفتے نماز جمعہ کے خطبے میں ایران میں صدارتی اور بلدیاتی انتخابات کی پولنگ اور عوام کی بھرپور شرکت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : اس وقت ایران کے عوام پوری آزادی اور سیکورٹی کے ماحول میں پولنگ اسٹیشنوں پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں جو بہت ہی اہم بات ہے ۔
آیت اللہ موحدی کرمانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، ایران کے دار الحکومت تہران کے امام جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی نے اس ھفتے نماز جمعہ کے خطبے میں جو سیکڑوں‌ نماز گزاروں‌ کی شرکت میں مصلائے تہران میں منعقد ہوا ، ‌ایران میں صدارتی اور بلدیاتی انتخابات کی پولنگ اور عوام  کی بھرپور شرکت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : اس وقت ایران کے عوام پوری آزادی اور سیکورٹی کے ماحول میں پولنگ اسٹیشنوں پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں جو بہت ہی اہم بات ہے ۔

تہران کے امام جمعہ نے کہا کہ ایران میں آج سلامتی اور آزادی ایک ایسے وقت میں ہے جب علاقے اور دنیا کے بہت سے ملکوں میں بدامنی پائی جا رہی ہے اور وہ ایران میں  پائی جانے والی سیکورٹی اور آزادی کو دیکھ کر حیران ہیں ۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ ان ملکوں کے عوام بھی ایران جیسی آزادی اور سیکورٹی کی اپنے اپنے ملکوں میں تمنا کرتے ہیں کہا:  ایران میں پائی جانے والی سلامتی اور آزادی، ایران کے انقلابی عوام کے اتحاد، ایمان اور ان کے انقلابی جذبے کا نتیجہ ہے ۔

آیت اللہ موحدی کرمانی نے اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی توانائیوں کی تقویت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی طاقت و توانائی میں مسلح افواج کا کردار بہت ہی اہم ہے تاکید کی :  عراق اور شام میں دہشت گردوں کے خلاف ان ملکوں کی افواج کی کامیابیوں پر عراق اور شام کے عوام اور حکام کو مبارک باد پیش کی-

تہران کے امام جمعہ نے امریکی صدر ڈونالنڈ ٹرمپ کی حالیہ پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا : مشرق وسطی کے علاقے میں دہشت گردوں اور صیہونی حکومت کے لئے امریکی حکومت کی حمایت نے پوری دنیا میں واشنگٹن کو ذلیل و  رسوا کر کے رکھ دیا ہے ۔/۹۸۹/ ۹۳۰/ ک۳۹۳

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬