‫‫کیٹیگری‬ :
25 May 2017 - 19:08
News ID: 428232
فونت
حجت الاسلام سید احمد صافی :
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکر و ثقافت سیکشن نے حضرت ابو طالب علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے امام حسن ہال میں ایک تقریب کا انعقاد کیا ۔
حجت الاسلام سید احمد صافی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکر و ثقافت سیکشن نے حضرت ابو طالب علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے امام حسن ہال میں ایک تقریب کا انعقاد کیا کہ جس میں شعراء کرام اور سکالرز نے نظم و نثر کی صورت میں نبی کریم(ص) کے چچا اور امیر المومنین علیہ السلام کے والد حضرت ابو طالب علیہ السلام کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی حجت الاسلام سید احمد صافی نے بھی اس تقریب سے خطاب کیا اور خطاب کے دوران کہا کہ اس بات پر انتہائی افسوس ہے کہ ہماری اسلامی تاریخ کو مؤرخین مادی اور مشکل زمانے میں متوازن نہیں رکھ سکے ہم دیکھتے ہیں کہ اس تاریخ نے بہت سے افراد کو مشتبہ بنا دیا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ تاریخ لکھنے والوں میں سے اکثر استقلال اور آزادی کی حالت میں نہیں تھے۔

انہوں نے بیان کیا : جن افراد کو تاریخ نے مشتبہ بنایا ہے ان میں سے ایک حضرت ابو طالب علیہ السلام کی شخصیت بھی ہے کچھ لوگوں نے ان کے ایمان کے بارے میں سوالات اٹھائے ہیں اور جہاں تک درس گاہ اہل بیت علیھم السلام سے ہمیں جو معلومات حاصل ہوئی ہیں ان کے مطابق حضرت ابو طالب علیہ السلام نا صرف مومن تھے بلکہ ان کا شمار بزرگ و عظیم ترین مومنین میں ہوتا ہے ۔

انہوں نے تاکید کی : اسی ایمان کی وجہ سے حضرت ابو طالب علیہ السلام نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ہر ممکن مدد کی اور آپ (ص) کے لیے ایک ڈھال بنے رہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬