رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سید خلیل منبتی نے کہا: مقام معظم رہبری کے سات منشورپر عمل کرتے ہوئے آستان قدس رضوی کے محترم متولی کے دستورات کے مطابق اس معنوی پروگرام میں غریب و مستضعف افراد پر زیادہ توجہ رہے گی۔
انہوں نے مزید کہا: پروگرام کے تحت ہر روز 40 ہزار کارڈ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ میں افطاری کے لیے متبرک دعوت نامہ شہر مشہد کے مختلف علاقوں میں محرومیت و غربت کو مدنظرر کھتے ہوئے تقسیم ہوں گے۔
انہوں نے کہا: رمضان المضارک میں روزانہ ایک لاکھ متبرک افطاری کے پیکٹ حرم مطہر رضوی میں نماز کی صفوں میں زائرین کرام کے درمیان تقسیم ہوں گے۔
آستان قدس رضوی کے اماکن متبرکہ و امور زائرین کے سربراہ نے کہا: آخر ماہ رمضان المبارک تک مجموعا دو لاکھ شہر مشہد کے محروم و غریب افراد حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ میں اپنا روزہ افطار کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا: حرم مطہر رضوی میں روزانہ اکرام رضوی کے پروگرام کے تحت 30 ہزار افطار کے کھانے حضرت کے جدید وقدیم مہمان سراء میں زائرین و خادمین حضرات کے درمیان تقسیم ہوتے ہیں۔
منبتی نے کہا: ماہ رمضان المبارک کے آخر تک 9 لاکھ زائرین و مجاورین روزہ دار حضرت امام رؤف علیہ السلام کے اس مبارک دسترخوان سے فیضیاب ہوں گے۔
انہوں نے افطار کے دعوت ناموں کی شہر کے مختلف علاقوں میں تقسیم کی کیفیت بیان کی اور کہا: ہر روز حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے کچھ خادمین شہر مشہد کے محلوں میں جاکر گھر گھر ان دعوت ناموں کو تقسیم کرتے ہیں۔
منبتی نے کہا: حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے اسکول ان افطار کی تقسیم کے لیے پورے شہر میں انتخاب کیے گئے ہیں اور ہر روز 40 ہزار گرم کھانے ان اسکولوں کے ذریعہ تقسیم ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا: آج بارگاہ رضوی کے کچھ خادمین کے ذریعہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ میں افطاری کے دعوت نامے شہر کے مختلف علاقوں میں تقسیم کردیے گئے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/