‫‫کیٹیگری‬ :
30 May 2017 - 16:41
News ID: 428315
فونت
عراق کے صوبہ الانبار میں اعتدال تجمع کے سربراہ نے وضاحت کی ہے کہ حضرت آیت اللہ سیستانی نے اسلامی اتحاد کے تحفظ اور انتہا پیسندی سے دوری کی بہت تاکید کی ہے ۔
آیت اللہ سیستانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبہ الانبار میں اعتدال تجمع کے سربراہ ماجد سلیمان الفهداوی نے اس تجمع کے سینئر ممبروں کے ایک وفد کے ساتھ امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک کی زیارت کے لئے کربلا معلی پہوچے اور زیارت سے مشرف ہوئے اور کربلا میں حضرت آیت الله سیستانی کے نمائندے اور روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے متولی شرعی حجت الاسلام شیخ عبدالمهدی کربلایی سے ملاقات کی ۔

ماجد سلیمان الفهداوی نے پریس رپورٹر سے حضرت آیت الله سید علی سیستانی سے ملاقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : مرجع تقلید نے پر امن زندگی بسر کرنے ، انتہا پسندی سے دوری اور اسلامی اتحاد کے تحفط کی بہت تاکید کی ہے اور اسی امر کو عراق کے موجودہ مشکلات سے نجات کا سبب جانا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : حضرت آیت الله سیستانی کی طرف سے اسلامی اتحاد کی دعوت جو ان کے نمائندے کے ذریعہ کربلا معلی میں نماز جمعہ کے خطبہ میں اعلان ہوا ہے جس کی وجہ سے سماج میں اس کا کافی اثر ہوا ہے اس حد تک کہ اس سلسلہ میں مختلف جلسات و کانفرنس بھی منعقد کی گئی ہے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۴۴/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬