رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ امامی کاشانی نے تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کو خطے میں امریکہ اور صیہونی حکومت کی سازشوں سے پوری طرح ہوشیار اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانا چاہیے۔
تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ حکومت امریکہ اور سعودی حکمراں صیہونیوں کے تعاون سے یمن ، بحرین، شام، فلسطین اور افغانستان میں بےگناہوں کا خون بہا رہے ہیں ۔
آیت اللہ امامی کاشانی نے اسلامی ملکوں کی حکومتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکہ اور سعودی عرب کے بچھائے ہوئے جال میں نہ پھنسیں۔آیت اللہ امامی کاشانی نے امریکہ اور سعودی عرب کی پیروی کرنے والے ملکوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ، امریکی اور سعودی پالیسیوں کی پیروی کرنے والے عرب اور اسلامی ملکوں کو رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔
تہران کے خطیب جمعہ نے خطے کی بدامنی کے دوران ایران میں پائے جانے والے پائیدار امن کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ، ایرانی عوام نے بدامنی پھیلانے اور اقتصادی پابندیاں وضع کرنے کی امریکی سازشوں کو پوری ہشیاری کے ساتھ ناکام بنادیا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰