‫‫کیٹیگری‬ :
07 June 2017 - 18:32
News ID: 428432
فونت
بدرالدین الحوثی:
یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ آل سعود علاقے میں امریکی پولیس مین اور عرب حکومتوں کے فیصلے اپنے ہاتھ میں لینا چاہتے ہیں ۔
عبد الملک حوثی

رسا نیوز ایجنسی کی المسیرہ ٹی وی سے رپورٹ کے مطابق، تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا کہ آل سعود، عرب قوم پر تنہا حکومت کرنا چاہتی ہے اورعلاقے میں امریکی سازشوں کو عملی جامہ پہنانا چاہتی ہے-

تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے قطر کے ساتھ بعض ممالک کی جانب سے تعلقات ختم کر لئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ قطر کے پاس اس وقت دو آپشن ہیں یا وہ پوری طرح آل سعود کی پیروی کرے اور اس کے زیر تسلط چلا جائے یا علاقے میں موجود تضادات سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی خود مختاری کی حفاظت کرے-

بدرالدین الحوثی نے یمن پر سعودی عرب کے گذشتہ تین برسوں سے جاری حملوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے عوام ہرگز دشمن کے آلہ کار نہیں بنیں گے اور دشمن، یمن کے عوام کے درمیان تفرقہ ڈالنے میں ناکام ہو گیا ہے- /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬