یمن کے صوبہ تعز پر سعودی عرب کی تازہ وحشیانہ بمباری میں ۱۵ افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے صوبہ تعز پر سعودی عرب کی تازہ وحشیانہ بمباری میں 15 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ تعز کے علاقہ یختل میں ایک گھر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 15 افراد شہید ہو گئے ہیں شہداء میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نےصوبہ صنعا کے علاقہ مطر پر بھی بمباری کی ہے۔ذرائع کے مطابق یمن کے نہتے عربوں کے خلاف سعودی عرب کی بربریت اور سفاکیت کا سلسلہ گذشتہ دو سال سے جاری ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے